سپورٹس بلیٹن
فارمولا ون ریسنگ: گذشتہ ہفتے بحرین میں سیزن کی پہلی Grand Prixکی طرحSaudi Arabian Grand Prixمیں بھی Red Bull کے ڈرائیورز Max Verstappen اورSergio Pérez نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔جدہ میں منعقدہ یہ ریس ۶.۱۷۴؍کلومیٹر ٹریک کے پچاس چکروں پرمشتمل تھی،نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے Verstappenنے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ بیس منٹ اور۴۳؍سیکنڈ میں پوراکیا۔مناکو سے تعلق رکھنےوالےFerrariکے ڈرائیور Charles Leclercنےتیسری پوزیشن حاصل کی۔
کرکٹ:آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کودوسرے ٹیسٹ میں تین وکٹوں سے شکست دے کرسیریزدو،صفر سے جیت لی۔کھیل کے چوتھے روزمہمان آسٹریلوی ٹیم نے۲۷۹؍رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں۱۶۲؍رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں۲۵۶؍رنز بنائے۔دوسری اننگز میں میزبان نیوزی لینڈ نے ۳۷۲؍رنزاسکورکیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے۲۷۹؍رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری۱۰۱؍رنز اور۱۷؍وکٹوں کے ساتھ سیریزکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین پانچواں اورآخری ٹیسٹ دھرم شالا میں کھیلاگیا جس میں میزبان ٹیم نے آف سپنر راوی چندرن ایشون کی۹؍ وکٹوں کی بدولت ایک اننگز اور۶۴؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۱۸؍رنز بنائے ۔بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ۴۷۷؍رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ، جس میں کپتان روہت شرما اور شبمن گل کی سینچریاں شامل تھیں۔انگلینڈ کی جانب سےشعیب بشیرنے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ ۴۱سالہ انگلش فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن (James Anderson)اپنے ۱۸۷ویں ٹیسٹ میچ میں ۷۰۰ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تیز گیند باز بنے۔انگلینڈ ٹیم اپنی دوسری باری میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، اورمحض ۱۹۵؍رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جو روٹ ۸۴؍رنزبنانے میں کامیاب رہے۔ یوں بھارت نے یہ میچ ایک اننگز اور ۶۴؍رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی۔
فٹ بال:انگلش پریمئر لیگ کے گذشتہ ہفتہ ہونے والے مقابلوں میں مانچسٹریونائیٹڈنے ایورٹن کو۲۔صفر،ٹوٹنہیم نے آسٹن ولا کو ۴۔صفر،اورآرسنل نے برینٹفورڈ کو۲۔۱؍سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ ۱۔۱؍گول سے برابرہوا اور برائٹن نے ناٹنگھم فارسٹ کو۱۔صفرسے ہرایا۔
UEFAچیمپئنز لیگ کے راؤنڈآف ۱۶؍کے دوسرے legکے میچز میں فرنچ کلبPSGنے سپینش کلب ریال سوسیاداد کو ۲۔۱،بائرن میونخ نے Lazioکو۳۔صفر،اورمانچسٹرسٹی نے کوپن ہیگن کو۳۔۱؍سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ ریال میڈرڈ اور RB Leipzigکا میچ ۱۔۱؍گول سے برابر رہا ، تاہم مجموعی طورپر۲۔۱؍کے فرق سے ریال میڈرڈ کی ٹیم کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
(رپورٹ: ن م طاہر)