یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بوسنیا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بوسنیا کو گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مسجد بیت الاسلام میں مورخہ ۱۷؍فروری ۲۰۲۴ء بروز اتوار جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے مکرم مفیض الرحمٰن صاحب مربی سلسلہ و صدر جماعت بوسنیا کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و بوسنین ترجمہ سے ہوا۔ بعدازاں پیشگوئی مصلح موعود کا بوسنین ترجمہ پیش کیا گیا۔

مستورات سے مکرمہ Emina Mućaki صاحبہ صدر لجنہ بوسنیا نے مقامی زبان میں پیشگوئی مصلح موعود کا تاریخی پس منظر و اہمیت پر تقریر کی ۔ اس اجلاس کی دوسری تقریر مکرم Amar Jahićصاحب نے بعنوان ’’حضرت مصلح موعودؓ کے علمی و تنظیمی کارنامے ‘‘ تھی۔ بچوں نے حضرت مصلح موعودؓ کا منظوم کلام ’’بتاؤں تمہیں کیا کہ کیا چاہتا ہوں‘‘سے چند منتخب اشعار ترانہ کی شکل میں خوش الحانی سے پیش کیے اور ان اشعار کا ترجمہ بھی بوسنین زبان میں پیش کیا گیا۔

اجلاس کے آخر پر صدر اجلاس نے حضورؓکی زندگی کے مختلف واقعات پیش کیے۔ اجتماعی دعا کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

نماز ظہر و عصر کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس جلسہ پر کُل حاضری ۳۲؍رہی۔

(رپورٹ: سجیل احمد چیمہ۔ بوسنیا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button