مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۱۹تا ۲۵؍فروری ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲۱؍فروری بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ نسیم احمد آغا صاحبہ اہلیہ مکرم طلحہ احمد آغا صاحب (نیو مالڈن یوکے۔ حال قطر) کی نماز جنازہ حاضر اور ۶؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۲؍فروری بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم محمد عبد السلام اسلام صاحب ابن مکرم چودھری حشمت علی صاحب مرحوم (یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور ۶؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۳؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۶؍جنوری ۲۰۲۴ء)

٭…۲۴؍فروری بروز ہفتہ: آج دوپہر کو جماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ www.alislam.org کے ٹیم ممبران کی حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد میں ملاقات ہوئي۔

٭…حضور انور نے آج شام چار بجے ایوان مسرور، اسلام آباد سے جلسہ سالانہ گھانا ۲۰۲۳ء کا اختتامی خطاب فرمایا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطاب حضور انور کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۸؍فروری ۲۰۲۴ء)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button