افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۸۹ویں طالب علم کا تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۰؍ فروری ۲۰۲۳ء مدرسۃ الحفظ کے ایک طالب علم عزیزم شعیب الحسن ولد محترم بابا شعیب صاحب نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ۔عزیزم کی والدہ احمدی ہیں جبکہ والد عیسائی ہیں۔ دونوں اپنے بچے کی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و سلسلہ کے لیے مبارک فرمائے اور بچے کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔آمین

عزیزم نومبر ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے اور دو سال تین ماہ اوربیس دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔

عزیزم سیکنڈری سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں داخلے کا خواہشمند ہے تاکہ مزید دینی علم حاصل کر کے سلسلہ کی خدمت کرسکے۔ مدرسۃ الحفظ کے آغاز (مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۹؍طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید۔ مربی سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button