حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ: بھارت اور انگلینڈکے مابین جاری پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ ۲۳تا۲۶؍فروری بھارتی ریاست جارکھنڈ کے شہر رانچی میں کھیلا گیاجس میں بھارت نے ۵ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکےسیریز میں فیصلہ کن۳۔۱کی برتری حاصل کرلی۔انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کربلے بازی کرتے ہوئے۳۵۳رنز بنائے،جس میں جو روٹ (Joe Root)کے شاندار۱۲۲ ناٹ آؤٹ رنز شامل تھے۔جواب میں بھارت نے Jaiswalکے۷۳ اور Dhruv Jurel کے ۹۰ رنز کی بدولت۳۰۷کا مجموعی اسکور بنایا۔ انگلینڈکی ٹیم اپنی دوسری باری میں بھارتی اسپنرزکے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف۱۴۵کے اسکورپرآؤٹ ہوگئی۔راوی ایشون نے پانچ جبکہ کلدیپ یادیو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کھیل کے چوتھے روز بھارت نے۱۹۲رنز کاہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔وکٹ کیپر بلے بازDhruv Jurelدوسری باری میں ۳۹رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریزمہمان آسٹریلوی ٹیم نے یک طرفہ مقابلوں کے بعدتین۔صفر سے جیت لی۔ ویلنگٹن میں ہونے والے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ۲۱۶رنز کا ہدف ۲۰ویں اوور کی آخری گیند پرچوکا لگاکر پورا کیا۔کپتان مچل مارش نے ۴۴گیندوں پر۷۲جبکہ ٹم ڈیوڈ نے محض ۱۰ گیندوں پر۳۱رنز بناکر آسٹریلوی ٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکیا۔آکلینڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا نے ۱۷۴رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم صرف ۱۰۲رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔بارش سے متاثرہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو ۱۰ اوورزمیں ۱۲۶رنز کا ہدف ملا لیکن میزبان ٹیم مقررہ اوورزمیں ۹۸رنز بناسکی اور یوں آسٹریلیا نے ۲۷رنز سے فتح حاصل کی۔

ٹینس: دوحہ میں منعقدہ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےمینز ایونٹ کے فائنل میچ میں روس کےKaren Khachanov نےچیک ریپبلک کے ۱۸ سالہ Jakub Menšík کو ۷۔۶(۱۴۔۱۲)اور ۶۔۴کے اسکور سے شکست دے کر اپنے ATPکیریئر کاچھٹاٹائٹل جیت لیا۔فاتح کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارا۔

دوسری طرف دبئی اوپن کے ویمنز ایونٹ کے فائنل میں اٹلی کی Jasmine Paoliniنے روس کی Anna Kalinskaya کے خلاف پہلا سیٹ ۶۔۴ سے ہارنے کے بعد اگلے دو سیٹ ۷۔۵کے اسکورسے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فٹ بال :۲۱ اور ۲۲؍فروری کو کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے راؤنڈآف ۱۶ کے میچز میں اطالوی کلب انٹرمیلان نے ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکومیڈرڈکوجبکہ پرتگال کے کلبPortoنے انگلش کلب آرسنل کو ۱۔صفر سے شکست دے دی۔PSV اور Dortmund جبکہ بارسلونا کا نپولی کے ساتھ میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔

گولف:۲۲تا۲۵؍فروری ۲۰۲۴ء کو منعقد ہونے والا میکسیکن اوپن گولف ٹورنامنٹ امریکہ سے تعلق رکھنے والے Jake Knappنے جیت لیا ۔یہ ان کا پہلا PGAٹورٹائٹل ہے۔فن لینڈ کے Sami Välimäki نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button