متفرق

تلبینہ؍ حریرہ۔ ایک عربی ڈش

تلبینہ ایک عربی ڈش ہے جودلیہ کی شکل میں جَو،دودھ اورشہد کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔ یہ ایک انتہائی صحت بخش خوراک ہے جو خاص طور پر بوڑھوں اور بیمار افراد کے لیے بے حد مفید ہے۔

سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپؐ کے گھر میں کسی کو بخار آتا آپؐ اسے تلبینہ کھانے کی تلقین فرماتے۔ یہ نہ صرف صحت و طاقت مہیاکرتا ہے بلکہ ڈپریشن بھی دور کرتا ہے۔

تلبینہ کی تیاری

اجزا

جَو: ڈیڑھ پاؤ رات کو بھگو دیں

دودھ: آدھا کلو ابلا ہوا

شہد: حسب ضرورت

ترکیب

جَو کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔ ایک دیگچی میں پسے ہوئےجَواور تھوڑا ساپانی ڈال کرہلکی آنچ پر پکائیں کچھ دیرپکانے کے بعد اس میں آہستہ آہستہ دودھ ڈالتے جائیں اور چمچ چلاتے جائیں تاکہ نیچے نہ لگے۔ مزید پانچ منٹ پکائیں اور اس میں حسب ضرورت شہد شامل کریں۔ تلبینہ تیار ہے اس میں اپنی پسندکے خشک میوہ جات بھی شامل کر سکتے ہیں۔

تلبینہ کے فوائد

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ۔ یہ غمگین کے دل کو سکون دیتا ہے اور بیمار دل کو اس طرح صاف کرتا ہے۔ جس طرح تم میں سے کوئی عورت پانی سے اپنے چہرے کی میل صاف کرتی ہے۔ (سنن ابن ماجہ ۳۴۴۵)

بعض تحقیقات کا دعویٰ ہے کہ تلبینہ میں موجود کاربوہائیڈریٹس طبیعت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ تلبینہ میں ڈیپریشن کو دُور کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت بھی موجود ہے۔

جَو میں کافی مقداروٹامنز کی بھی موجود ہوتی ہےجیسے آئرن، وٹامن بی، میگنیشیم، زنک، فاسفورس وغیرہ۔ یہ سب ہماری صحت اور قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔اس لیے بیماری میں خاص طور پر اور عام روٹین میں تلبینہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔

(مرسلہ : سیدہ منورہ سلطانہ )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button