نمازِ جنازہ حاضر و غائب
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۱۰؍فروری ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ بارہ بجے بعد دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ظفر محمود نور صاحب (ٹوٹنگ Burntwood جماعت۔ یوکے) اور مکرم مظفر احمد سدھو صاحب (یوکے) ابن مکرم چودھری فضل احمد صاحب (آف بشیر آباد سندھ) کی نمازِ جنازہ حاضر اور نو مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
۱۔مکرم ظفر محمود نور صاحب ( ٹوٹنگ Burntwood جماعت۔یوکے)
۳؍فروری ۲۰۲۴ء کو ۶۷سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کا تعلق ایک مخلص احمدی گھرانے سے تھا اورآپ حضرت منشی تاج دین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑپوتے اور مکرم شیخ مظفر الدین صاحب (امیر جماعت پشاور) کے پوتے تھے۔ جماعتی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ جرمنی میں آنے والے بوسنین اور البانین مہاجرین کی خدمت کا موقع ملا۔ اس وقت آپ قائدمجلس خدام الاحمدیہ تھے۔ بعد ازاں مرحوم نے ۱۰ سال بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق پائی۔ جرمنی سے یو کے آنے کے بعد زعیم مجلس انصار اللہ کے طور پر خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، خلافت کے ساتھ وفا کا تعلق رکھنے والے ایک مخلص انسان تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔
۲۔مکرم مظفر احمد سدھو صاحب (یوکے)ابن مکرم چودھری فضل احمد صاحب (آف بشیر آباد سندھ )
۴؍فروری ۲۰۲۴ء کو ۷۵سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے دادا مکرم شاہ دین صاحب آف تلونڈی جھنگلاں نے قادیان جا کر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔مرحوم بہت نیک دین دار صوم و صلوٰۃ کے پابند،منکسر المزاج،غریب پرور، خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے، سادہ، خاموش طبع اور مخلص انسان تھے۔ MTA سے خاص لگاؤ تھا اور حضورانور کے خطبات کو بار بار سننے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ سندھ میں قیام کے دوران ۱۵ سال تک سیکرٹری وقفِ جدید ضلع میر پور خاص کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم کے ایک بیٹے مکرم حافظ انیق الرحمان صاحب (مربی سلسلہ) انٹر نیشنل تعلیم القرآن یو کے میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
نماز جنازہ غائب
۱۔مکرم مرزا محمد اقبال صاحب ابن مکرم عبد العزیز صاحب (دار الفتوح شرقی ربوہ)
۱۶؍دسمبر ۲۰۲۳ء کو ۷۹سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم ریٹائر ڈ مربی سلسلہ تھےاور بیرون ملک گیمبیاو غیر ہ میں خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، اچھے اخلاق کے مالک مخلص اور نیک ا نسان تھے۔آپ اللہ کے فضل سے موصی تھے۔
۲۔مکرم میاں محمد سلیم صاحب (لاہور)
۶؍دسمبر ۲۰۲۳ء کو ۸۵ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں نظام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے خاندان سے تھا۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، تہجدگزار،دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔آپ اللہ کے فضل سے موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے ایک پوتے عزیزم ذیشان احمد جامعہ احمدیہ یوکے میں پڑھ رہے ہیں۔
۳۔مکرم محمد ہارون خان صاحب(را مبڑا تحصیل شکرگڑھ)
۲۶؍جنوری ۲۰۲۴ء کو ۸۸سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کچھ عرصہ سرکاری ٹیچر رہے لیکن نظر کی خرابی کے باعث نوکری چھوڑنی پڑی۔ مرحوم پنجوقتہ نماز وں اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، اچھے اخلاق کے مالک، ہمدر، ملنسار، نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مربیان اور جماعتی نمائندگان کا بہت ا حترام کرتے تھے۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا۔جہاں بیٹھتے لوگوں کو تبلیغ شروع کر دیتے تھے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔
۴۔مکرم نعیم اللہ وڑائچ صاحب ابن مکرم حفیظ اللہ وڑائچ صاحب (ربوہ)
۲۰؍جنوری ۲۰۲۴ء کو ۵۶ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کو لمبے عرصہ تک جماعتی عمارات میں پینٹ کرنے کی توفیق ملتی رہی۔ مرحوم بہت صاف دل، مخلص، متوکل علی اللہ اور ہمدرد انسان تھے۔ خلافت سے بے انتہا محبت رکھنے والے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم سمیع اللہ وڑائچ صاحب (سیکرٹری جائیدادونو مبائعین برمنگھم ویسٹ) کے بھائی تھے۔
۵۔مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ (ملتان)
۳۰؍دسمبر۲۰۲۳ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ صوم وصلوٰۃ کی پابند، چندوں میں باقاعدہ، کثرت سے صدقہ وخیرات کرنے والی، خوش اخلاق، ہمدرد اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
۶۔مکرم چودھری محمد احمد صاحب (احمد پور سیال ضلع جھنگ)
۷؍جنوری ۲۰۲۴ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ صوم وصلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کے پابند، دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے،خلافت کے وفادار، ایک نیک،مخلص اور باوفا انسان تھے۔ آپ نے مقامی سطح پر صدر اور زعیم انصار اللہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔آپ مکرم شہزاد احمد صاحب …. کے دادا تھے۔
۷۔مکرم نذیر احمد صاحب ابن مکرم محمد عبد اللہ صاحب (مانچسٹر یوکے)
۱۷؍جنوری ۲۰۲۴ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مولوی محمد حسین صاحب (سبز پگڑی والے) رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔ نمازوں کے پابند، خلافت اور نظام جماعت کے ساتھ محبت کا تعلق رکھنے والے، ایک ہنس مکھ، ہمدرد اور مخلص انسان تھے۔ پسماندگان میں پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔
۸۔مکرمہ یاسمین اختر صاحبہ اہلیہ مکرم محمد یوسف صاحب (بید اد پور ور کاں مرید کے ضلع شیخوپورہ)
۲۳؍اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ۵۳سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کو مقامی سطح پر سیکرٹری صحت جسمانی، سیکر ٹری صنعت و دستکاری خدمت کی توفیق ملی۔مرحومہ صوم و صلوٰۃ اور تلاوت قرآن کریم کی پابند، تہجد گزار، سادہ مزاج، خوش اخلاق، کفایت شعار، با قاعدگی سے چندہ ادا کرنے والی، دعا گو، نیک فطرت، مہمان نواز، ملنسار اور سلیقہ شعار خاتون تھیں۔ واقفین زندگی کا بہت احترام کرتی تھیں۔ پسماندگان میں ۳ بیٹے اور ۴ بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم محمد طٰہٰ صاحب مربی سلسلہ اور ایک بیٹے مکرم حافظ دانیال یوسف صاحب ہیں۔
۹۔مکرم شاویز محمود صاحب ابن مکرم محمود احمد صاحب (آذر بائیجان)
گذشتہ دنوں ۲۳ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ شریف النفس، سادہ لوح، باوفا اور مخلص انسان تھے۔مرحوم جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین