ارشادِ نبوی
علم کی فضیلت کا بیان
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں سو رہا تھا(اسی حالت میں)مجھے دودھ کا ایک پیالہ دیا گیا۔ میں نے(خوب اچھی طرح)پی لیا حتیٰ کہ میں نے دیکھا کہ تازگی میرے ناخنوں سے نکل رہی ہے۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا(دودھ)عمر بن الخطاب کو دے دیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا آپؐ نے اس کی کیا تعبیر لی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :علم۔
(بخاری، کتاب العلم باب بَابُ فَضْلِ الْعِلْمِ)