مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۵تا ۱۱؍فروری ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۸؍فروری بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ نصرت باسط صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الشکور باسط صاحب مرحوم (کراچی حال تھارٹن ہیتھ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۹؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۲؍جنوری ۲۰۲۴ء)

٭…۱۰؍فروری بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ظفر محمود نور صاحب (ٹوٹنگ Burntwood جماعت۔ یوکے) اور مکرم مظفر احمد سدھو صاحب (یوکے) ابن مکرم چودھری فضل احمد صاحب (آف بشیر آباد سندھ) کی نماز جنازہ حاضر اور نو مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۱؍فروری بروز اتوار: آج دوپہر کو بیلجیم سے آئے ہوئے نومبائعین کے ایک گروپ کی حضور انور کے ساتھ ایوان مسرور، اسلام آباد میں ملاقات ہوئي۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button