حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭…عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے ایک بار پھر سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران رفح پر اسرائیلی حملوں پر خصوصی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد سمندرمیں قطرے کے برابر ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ کے ۳۶؍ہسپتالوں میں سے صرف پندرہ ہسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں اور امدادی کارکن ناممکن حالات میں بھی نہتے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

٭… غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں جاری آپریشن میں گذشتہ رات گھروں اور مساجد پر حملے کیے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات بھر ہونے والے شدید فضائی حملوں میں بچوں سمیت ۵۲؍ فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button