یورپ (رپورٹس)

جماعت Wittlich، جرمنی کے تحت مختلف مذاہب کی امن و آشتی کے لیے دعاؤں کی تقریب

اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ Wittlichکو دوسرے مذاہب اور مسلمان فرقوں کے ساتھ مل کر ۲۰؍جنوری کو امن و آشتی کے لیے دعاؤں کی ایک تقریب شہر کے ایک ہال میں منعقدکرنے کی توفیق عطافرمائی۔مل کر دعا کرنے کانظریہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے والی ایک تنظیم Bistum Trier Akademie کے نگران Rene Richtscheidصاحب کی طرف سے آیا ۔ انہوں نے اپنا یہ نظریہ جماعت کے احبا ب اور دوسرے مذاہب و مسلمانوں کے سرکردہ افراد کے سامنے رکھا۔اس کے انعقاد کے لیے شہر کی مرکزی لائبریری میں دودفعہ میٹنگز ہوئیںجس میں خاکسار(مربی سلسلہ جماعت وٹلش، جرمنی)،صدر جماعت، سیکرٹری تبلیغ اور جنرل سیکرٹری شامل ہوئے۔ جماعت کی طرف سے اس پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن کریم سے کرنے کی تجویز دی گئی اوراسی طرح امن و آشتی کے موضوع پر ہماری جماعت کے جرمن شاعرو ادیب ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کی جرمن نظم پڑھنے کا مشورہ دیا گیا جس کو شاملین نے منظور کیا ۔

چنانچہ مقررہ دن اور وقت پر اس پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں عیسائیوں اور مسلمان فرقوں کے لوگوں کے علاوہ شہر کے میئرRodenkirsch Joachim صاحب اپنی بیوی کے ساتھ شامل ہوئے۔ تلاوت قرآن کریم وجرمن ترجمہ ایک ترک مسلمان بھائی نے پیش کیا۔ بعد ازاں قرآن کریم و احادیث سے دعاپیش کرنے کی سعادت Kasim Dalkilicصاحب سیکرٹری تبلیغ اور عمران احمد ظفرصاحب کے حصّہ میں آئی۔ بعدہُ جرمن نظم ہماری جماعت کے اطفال نے Muslime Für Frieden (مسلمان برائے امن) کیshirts پہنے ہوئے پیش کرنے کی توفیق پائی۔ اس کے بعد عیسائیوں کے نمائندگان نے بائبل اور اپنی مذہبی کتب سے چند دعائیں پیش کیں۔ آخر میں میئر صاحب نےچند کلمات کہےجن میں اس پروگرام کےمنعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، جماعت کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس طرح کے پروگرام بار بار رکھنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ جماعت کا ماٹو’’Liebe Für Alle Hass Für keinen‘‘ یعنی ’’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘‘ نمایاں طور پر لہرارہا تھا۔شاملین کی تعداد ۴۶؍ رہی جن میں مذہبی وسماجی مرد و خواتین شامل تھیں ۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button