از مرکز

تازہ ترین: اللہ تعالیٰ فلسطین کو بچانے کے لیے مسلمانوں کو امّتِ واحدہ بننے کی توفیق دے

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

 (۱۹؍جنوری ۲۰۲۴ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹؍جنوری ۲۰۲۴ء میں فلسطین کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

فلسطین کے لیے میں دعا کے لیے کہتا رہتا ہوں، اب یہ مسلمان ملکوں کا حال ہوگیا ہے کہ بجائے اس کے کہ اکٹھے ہوکے فلسطین کو بچانے کی فکر کریں خود مسلمانوں نے لڑنا شروع کردیا ہے اور پاکستان اور ایران میں بھی اب سنا ہے چپقلش شروع ہوگئی ہے، انہوں نے ایک دوسرے پہ بم بھی مارے ہیں۔ تویہ خطرناک صورت حال پیدا ہورہی ہے۔ 

اللہ تعالیٰ ہی مسلمان ملکوں کو لیڈروں کو عقل اور سمجھ عطا فرمائے۔

ان کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ حقیت میں ان کو اپنا مقصد کو سمجھنے کی توفیق دےاور ایک امت واحدہ بننے والے ہوں۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button