حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال:۳۴وَیں افریقہ کپ آف نیشنز(Afcon)کے افتتاحی میچ میں میزبان آئیوری کوسٹ نے گنی بساؤکوصفر کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے دی۔آئیوری کوسٹ کی جانب سے Fofanaنے میچ کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کیا۔دوسرے ہاف میں Krassoنے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری میں اضافہ کیا جوکہ میچ کے آخرتک برقراررہی۔گروپ اے کا دوسرا میچ نائیجیریا اورایکویٹوریل گنی کے مابین ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز گروپ بی کے ایک میچ میںCape Verdeنےگھانا کو۲۔۱سےشکست دے کرسب کوحیران کردیا۔اسی گروپ کےدوسرے مقابلہ میں مصر کےمشہور کھلاڑی محمدصلاح نے آخری لمحات میں پینلٹی پرگول کرکےموزمبیق کےخلاف میچ ۲۔۲گول سےبرابرکردیااوراپنی ٹیم کواَپ سیٹ شکست کی ہزیمت سے بچالیا۔

AFCایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اٹھارواں ایڈیشن۱۲؍جنوری سے ۱۰؍ فروری ۲۰۲۴ء قطر میں منعقد ہو رہاہے۔افتتاحی میچ میں میزبان قطرنےلبنان کو تین۔صفرسے شکست دی۔دیگرمقابلوں میں آسٹریلیا نےانڈیاکو ۲۔صفر،جاپان نےویتنام کو۴۔۲،متحدہ عرب امارات نےہانگ کانگ کو ۳۔۱،اور ایران نےفلسطین کو ایک کےمقابلہ میں چارگول سے ہرایا۔چین بمقابلہ تاجکستان اور ازبکستان بمقابلہ شام بغیرکسی گول کے برابررہا۔جنوبی کوریا،اردن اور عراق کی ٹیموں نے بھی اپنے ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں گذشتہ ہفتہ کھیلےگئےمقابلوں میں چیلسی نےفلہم کوایک صفرجبکہ مانچسٹرسٹی نےنیوکاسل کو ۳۔۲سےشکست دےدی۔دیگرمیچزمیں ایورٹن اورآسٹن ولا کامقابلہ بغیرکسی گول کےبرابرہوا۔اسی طرح برنلی اور لوٹن ٹاؤن کامیچ ۱۔۱ گول جبکہ مانچسٹریونائٹڈ اورٹوٹنہیم کا مقابلہ ۲۔۲ گول سےبرابرہوا۔رواں سیزن میں لیورپول کی ٹیم ۲۰ میچز میں ۴۵پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ٹینس:سال ۲۰۲۴ءکے پہلے گرینڈ سلَیم آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووِچ (Novak Djokovic)نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کروشیا کے Dino Prizmicکو ایک کے مقابلہ میں تین سیٹ سے ہرایا۔ایک اور میچ میں عالمی نمبرچاراٹلی کے Jannik Sinnerنے ڈچ حریف کے خلاف تین سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔خواتین کے پہلےراؤنڈ میں بیلاروس کی Aryna Sabalenkaنے جرمن کھلاڑی Ella Seidelکے خلاف ۶۔صفر اور۶۔۱؍سے بآسانی فتح حاصل کی۔ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی سابق عالمی نمبر وَن Caroline Wozniackiنے تین سال بعد ٹینس کے میدان میں فاتحانہ واپسی کی ۔

کرکٹ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری پانچ ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں میزبان کیوی ٹیم نے بآسانی کامیابی حاصل کی۔۱۲؍جنوری کو آکلینڈ میں ہونے والے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ۲۰؍اوورزمیں ۲۲۶؍رنز کا بڑا اسکوربنایا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم ۱۸۰؍رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔۱۴؍جنوری کوہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ۲۱؍رنز سے فتح حاصل کی۔کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر بلے باز Finn Allen کےشاندار۷۴؍رنز کی بدولت ۱۹۴؍کا مجموعی سکور بنایا۔جواب میں پاکستان ٹیم بابراعظم کے ۶۶؍اورفخرزمان کے ۵۰؍رنز کے باوجود۱۷۳؍رنزپرڈھیرہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ باؤلرAdam Milneنے چاروکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب بھارت اور افغانستان کے مابین سیریزکے پہلے دو ٹی ٹوینٹی مقابلوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کرلی۔۱۱؍جنوری کو موہالی میں ہونےوالےمیچ میں میزبان بھارت نے ۱۵۹؍کا ہدف چاروکٹوں کے نقصان پر اٹھارہویں اوور میں حاصل کرلیا۔اسی طرح۱۴؍جنوری کو اندورمیں کھیلےگئے دوسرےمیچ میں بھی بھارت نے۱۷۳؍کا ہدف بآسانی پوراکیااور چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ بھارت کی جانب سے نوجوان آل راؤنڈر Shivam Dubeنے پہلے میچ میں چالیس گیندوں پرساٹھ اور دوسرے میچ میں ۳۲؍گیندوں پر۶۳؍رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں اور ناقابل شکست رہے۔جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما(Rohit Sharma)دونوں میچز میں بغیرکوئی رنز بنائے آؤ ٹ ہوئے۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button