افریقہ (رپورٹس)

لجنہ اماءاللہ گیمبیا کا اٹھارہواں نیشنل سالانہ اجتماع ۲۰۲۳ء

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

٭… علمی و ورزشی مقابلہ جات کےعلاوہ علمی مضامین پر تقاریر نیز نیشنل مجلس شوریٰ کے اجلاس کا اہتمام

٭… اجتماع پر کُل حاضری ۴۲۶؍ رہی

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ گیمبیا کو اپنا اٹھارہواں سالانہ نیشنل اجتماع مورخہ ۲۲؍ تا ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء ملک کے دارالحکومت بانجل کومبو میں واقع جماعت کے نصرت سینیئر سیکنڈری سکول میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ

اجتماع پر مختلف ریجنز سے ممبرات کی آمد کا سلسلہ ایک دن قبل یعنی جمعرات کو ہی شروع ہو گیا تھا۔ اجتماع میں تینوں دن باجماعت نماز تہجد ادا کی گئی۔ نماز فجر ومغرب کے بعد درس قرآن و حدیث کا انتظام تھا۔

جمعۃ المبارک کو سہ پہر چھ بجے اجتماع کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ اس کے بعد مکرمہ مریم جاٹا صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ گیمبیا کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔صدر صاحبہ کی افتتاحی تقریر کے بعد ’’امن کے قیام میں احمدی خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک تقریر پیش کی گئی۔یہ اجلاس شام آٹھ بجے ختم ہوا۔ نماز مغرب وعشاء جمع کرکے ادا کی گئیں۔

اجتماع کے دوسرے روز اجلاس صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم و قصیدہ سے شروع ہوا۔ بعد ازاںان عناوین پر دو تقاریر ہوئیں: ’’بڑوں کی عزت‘‘ اور ’’آنحضرتﷺ امن کے شہزادے‘‘۔ تقاریر کے بعد صدر اجلاس نے اختتامی کلمات کہے اور اس طرح اس اجلاس کی کارروائی مکمل ہوئی۔

تقریباً رات نو بجے تک ممبرات لجنہ و ناصرات کے علمی و ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جن میں تلاوت، پیغام رسانی، رسہ کشی، میوزیکل چیئرز وغیرہ شامل تھے۔ رات ساڑھے نو بجے نیشنل مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا۔

اجتماع کے تیسرے روز اختتامی تقریب صبح دس بجے شروع ہوئی جس کی صدارت مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت گیمبیا نے کی۔تلاوت قرآن کریم وقصیدہ کے بعد اجتماع کی رپورٹ پیش کی گئی۔ پوزیشن لینے والی ممبرات لجنہ و ناصرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مکرم امیر صاحب نے اختتامی کلمات کے بعد دعا کروائی۔

اجتماع کے موقع پر بچوں کے لیے فوڈ سٹال بھی لگائے گئے۔اس اجتماع میں ۴۲۱؍ لجنہ ممبرات و ناصرات اور پانچ غیرازجماعت مہمان شامل ہوئے۔ یوں کُل حاضری ۴۲۶؍ رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button