اطلاعات و اعلانات

اللہ تعالیٰ کی نوکری اور جامعہ احمدیہ

سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’سات آٹھ دن ہوئے ہیں میرےبعض بچوں نے جب پرائمری پاس کی تو وہ آپس میں آئندہ پڑھائی کے متعلق باتیں کر رہے تھے۔ میں نے اس خیال سے کہ ان کے دل کے ارادہ کا جائزہ لوں، ایک چھوٹے بچے کو بلایا اور اس سے پوچھا انگریز کی نوکری اچھی ہے یا خدا تعالےٰ کی؟ وہ کہنے لگا خدا کی۔ میں نے کہا اگر خدا تعالےٰ کی نوکری اچھی ہے تو وہ پھر مدرسہ احمدیہ میں داخل ہونے سے مل سکتی ہے۔‘‘

(اقتباس خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۷؍ مارچ ۱۹۳۶ء۔ الفضل ۴؍ اپریل ۱۹۳۶ء)

مدرسہ احمدیہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ جیسا عظیم الشان ادارہ بن چکا ہے۔ اس میں داخلے کا کم از کم معیار میٹرک ہے۔ امید وار کی عمر ۱۷؍ سال یا اس سے کم ہونی چاہیے۔ داخلہ کے متعلق مزید معلومات اور راہنمائی حاصل کرنے کے لیے وکالت تعلیم سے رابطہ کریں۔ (وکیل التعلیم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button