مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے تیسرے طالبعلم کا تکمیلِ حفظِ قرآن کا اعزاز
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے طالبعلم عزیزم عبد الرحمٰن علی (Abdul Rahman Alie) نے مدرسۃ الحفظ کے تیسرے حافظِ قرآن ہونے کا بابرکت اعزاز اپنے نام کیا۔ فالحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم، اس کے اہلِ خانہ اور جماعت کے لیے مبارک فرمائے۔آمین
عزیزم کا تعلق سیرالیون کے جنوبی ریجن Moyamba سے ہے۔جون ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے اور دو سال پانچ ماہ ۲۴؍دن میں خاکسارکی زیرِ نگرانی قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا اور خاکسار نے ہی آخری سبق سنا۔ عزیزم کو دورانِ تعلیم ایک سال رمضان المبارک میں اپنے ریجن کے Moyamba Town اور دوسرے سال Freetownکی مسجد بیت السبوح اور ہیڈکوارٹر کی مسجد بیت الاحد میں نمازِ تراویح پڑھانے کی توفیق ملی۔ اس کے علاوہ عزیزم کوجلسہ سالانہ سیرالیون ۲۰۲۳ء پر تہجد پڑھانے کی بھی توفیق ملی۔
اِس وقت مدرسۃالحفظ سیرالیون میں زیرِ تعلیم طلبہ کی کُل تعداد ۱۶؍ ہے ۔ فالحمدللہ
احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ مدرسۃ الحفظ سیرالیون کو قرآن کریم پختگی کے ساتھ حفظ کرنے، اسے ذہنوں میں مُستحضر رکھنے، اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک اس نور کو پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ جماعت کے لیے مفید وجود ثابت ہوں۔ آمین۔
(رپورٹ : حافظ اسداللہ وحید۔ مربی سلسلہ و استاد مدرسۃ الحفظ سیرالیون)