متفرق

ربوہ کا موسم (۲۲تا۲۸؍ دسمبر ۲۰۲۳ء)

جمعۃ المبارک ۲۲؍دسمبر کو فجر کے وقت ہلکی دھندنظر آرہی تھی جو ۷۔۸ بجے کچھ زیادہ ہوگئی ، مزید برآں سارا دن ہلکے بادل چھائے رہےجو شام کے وقت زیادہ ہوگئے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۰ اور کم سے کم ۷سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو فجر سے ہی تیز ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی ، دھوپ بھی نکلتی رہی۔ دن کے وقت ہوا کچھ کم ہوگئی ۔ اتوار کی صبح ہوا بالکل بند تھی۔ تاہم موسم سرد ہونے کی وجہ سے خنکی برقرار تھی۔ دن بھر بادل چھائے رہے۔ کبھی کبھار ہوا بھی چلتی رہی، شام کے وقت بادلوں کی تہ دبیز ہوگئی۔ سوموار کا دن موسم کے لحاظ سے موسم سرما کا روایتی دن تھا۔ مطلع صاف تھا اور دھوپ خوب نکلی ہوئی تھی۔ ہوابند رہی۔ دھوپ میں بیٹھنے سے تمازت محسوس ہوتی تھی اور اچھا لگتا تھا۔ درجہ حرارت ۷/۲۱ تھا۔ منگل اور بدھ کے دن دھوپ تھی اور ہلکی ٹھنڈی ہوا سے دن کو بھی سردی لگتی تھی۔ تاہم دھوپ میں بیٹھنے سے سکون ملتا تھا۔ جمعرات کو فجر کے وقت ہلکی دھند تھی لیکن سات بجے دھند نے خوب رنگ جمایا اور دن بارہ بجے تک سورج کو دھوپ بکھیرنے کی اجازت نہ ملی۔ شام تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ ہلکی ہوا سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ شام کو دھند پھر چھا گئی۔شمالی علاقہ جات میں برف باری کی وجہ سے ٹھنڈ زیادہ ہونے کا اثر پنجاب کے شہروں خاص طور پر ربوہ میں بھی ہوا ہے۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button