ارشادِ نبوی

اے اللہ! مجھے اپنے دین پر ثبات بخش

حضرت شہر بن حوشبؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اے ام المومنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو کون سی دعا کثرت سے پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر یہ دعا کرتے تھے: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ ۔اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔ حضرت امّ سلمہؓ کہتی ہیں کہ جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دعا کی وجہ پوچھی تو آپؐ نے فرمایا: اے امّ سلمہ! ہر آدمی کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے، وہ جس کو چاہے [ہدایت پر] ثابت قدم رکھے اور جس کو چاہے گمراہ کر دے۔

(سنن ترمذی،کتاب الدعوات، حدیث ۳۵۲۲)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button