ارشادِ نبوی
بدظنی سے بچنے کی تلقین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدظنی سے بچتے رہو کیونکہ بدظنی سب سے جھوٹی بات ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کی برائی کی تلاش میں نہ لگے رہو، نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو اور نہ پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرو۔ بلکہ اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔
(مسلم کتاب البر وا لصلۃ باب تحریم الظن… حدیث نمبر ۶۴۳۱)