افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے دوسرے طالب علم کا تکمیلِ حفظِ قرآن کا اعزاز

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۳؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز بدھ مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے طالب علم عزیزم عبداللہ سانوہ جالوہ (Abdullah Sannoh Jalloh) نے مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے دوسرے حافظِ قرآن ہونے کا بابرکت اعزاز اپنے نام کیا۔ فالحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم، اس کے اہلِ خانہ اور جماعت کے لیے مبارک فرمائے۔آمین

عزیزم کا تعلق سیرالیون کے جنوبی ریجن Bo میں واقع Potoru Town, Pujehun District سے ہے۔ مدرسۃ الحفظ میں داخلہ سے قبل عزیزم کو ناظرہ قرآن کریم پڑھانے کی سعادت Potoru Town کے سرکٹ مشنری مولوی عمارہ سیمبو (Maulvi Amara Simbo) صاحب کو حاصل ہوئی۔ بعد ازاں جولائی ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے اور ناظرہ قرآن کریم میں مزید بہتری کے لیے یسرناالقرآن دوبارہ پڑھا۔ اگست ۲۰۲۱ء میں حفظ کا آغاز کیا اور دو سال ایک ماہ اور تیرہ دن میں خاکسار کی زیرِ نگرانی قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا اور خاکسار نے ہی آخری سبق سنا۔ اس موقع پر طلبہ مدرسہ، قائمقام پرنسپل جامعۃ المبشرین و دیگر اساتذہ و طلبہ جامعۃ المبشرین نے عزیزم کو تکمیلِ حفظ پر مبارکباد پیش کی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

عزیزم مکرم ابراہیم جالوہ (Ibrahim Jalloh) صاحب اور محترمہ زینب کریم (Zainab Karim) صاحبہ کا صاحبزادہ ہے۔

محض اللہ کے فضل سے مدرسۃ الحفظ سیرالیون کا آغاز جون ۲۰۲۱ء میں ہوا۔ اِس وقت زیرِ تعلیم طلبہ کی کُل تعداد سولہ ہے۔ فالحمدللہ

(رپورٹ : حافظ اسداللہ وحید۔ مربی سلسلہ و استاد مدرسۃ الحفظ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button