آسٹریلیا (رپورٹس)

میلبرن ایسٹ، آسٹریلیامیں جلسہ سیرت النبیﷺکا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میلبرن ایسٹ (Melbourne East) آسٹریلیا کو مورخہ ۴؍ نومبر ۲۰۲۳ء جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ

جلسہ کا آغاز عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ صدر مجلس نے جلسہ سیرت النبیﷺ کی اہمیت کو حاضرین کے سامنےبیان کیا نیز جلسہ کے دوران خصوصی طور پر درودشریف کا ورد کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ بعد ازاں ایک نظم پیش کی گئی۔

نور احمد شمس صاحب نے بعنوان ’’حضرت محمدﷺ کی ازدواجی زندگی‘‘، محمد حامی کلیم صاحب نے ’’آنحضورﷺ کو بچوں سے محبت و شفقت‘‘، عزیزہ نور جہاں صاحبہ نے بعنوان ’’حضرت محمدﷺ میری پسندیدہ شخصیت‘‘ اور عیسٰی جعفری صاحب نے بعنوان ’’رسول کریم ﷺ سے میری محبت‘‘ تقاریر کیں۔ اس کے بعد ناصرات کے ایک گروپ نے انتہائی خوش الحانی سے ترانہ بھی پیش کیا۔

جلسہ کی اختتامی تقریر صدر جلسہ نے بعنوان ’’آنحضرتﷺ بطور امن کے سفیر‘‘ پیش کی اور آپ نے دنیا کے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں آنحضورﷺ کی زندگی سے مثالیں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح آنحضورﷺ نے ہمیشہ امن کے قیام کے لیے کوشش کی۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ آخرمیں تمام حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ جلسہ میں کُل ۱۵۵؍ احباب جماعت کو شامل ہونے کی توفیق ملی۔الحمدللہ

(رپورٹ: نعیم احمد۔سیکرٹری تربیت میلبرن ایسٹ آسٹریلیا )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button