افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین گھانا میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۱؍نومبر۲۰۲۳ء بروز ہفتہ جامعۃالمبشرین گھانا میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ کے مہمانِ خصوصی مولوی حافظ ابراہیم حفیف صاحب تھے۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی رسول اللہ ﷺ کے متعلق بعض عربی تحریرات از عزیزم سیریبی یوسف بزبان عربی، آنحضرتﷺ کے اخلاقِ عالیہ از عزیزم بانچی عبد الوارث بزبان اردو۔ گروپ کی صورت میں ایک نعت کے بعد عزیزم سمیع اللہ آرتھر نے انگریزی زبان میں ’’رسول اللہ ﷺ بطور رحمۃ للعالمین‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ فُلانی زبان میں گروپ کی صورت میں ایک نعت کے بعد جامعۃ المبشرین کے استاد رانا بلال احمد صاحب نے انگریزی زبان میں ’’رسول اللہ ﷺ کا عورتوں سے حسنِ سلوک‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ اس کے بعد مہمان خصوصی نے ’’رسول اللہ ﷺ کی ذات میں واقفین کے لیے نمونہ‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔

سیکرٹری مجلس ارشاد عزیزم آدم عبد السلام نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی نے اختتامی دعا کروائی۔ تمام شاملین،اساتذہ اور طلبہ کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ: رضوان کوثر۔ استاد جامعۃ المبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button