یورپ (رپورٹس)

ناروے میں وزارت مذہبی امور کے تحت منعقدہ ایک سیمینار میں جماعت احمدیہ کی شمولیت

ناروے میں وزارت مذہبی اُمور کی طرف سے ایک سیمینار بعنوان ’’آئندہ سالوں میں مذہب اور طرز زندگی کو پیش آنے والے چیلنجز‘‘ منعقد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کو مدعو کیا گیاتھا۔ جماعت احمدیہ ناروے کی طرف سے خاکسار (نائب امیر و مبلغ انچارج) کو اس سیمینار میں شمولیت کی توفیق ملی۔

اس موقع پر مشہور پروفیسر Mr. Sturla Stålset کی طرف سے مقالہ پیش کیا گیا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ۲۰۳۰ء میں ناروے میں موجود مذاہب کو کس قسم کے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

اس موقع پر خاکسار نے Mrs. Kjersti Toppe وزیر مذہبی اُمور جن کے پاس فیملی اور بچوں کی وزارت کا قلمدان بھی ہے، سے ملاقات کی اور انہیں جماعت کی طرف سے دوبارہ مسجد کے دورہ کی دعوت دی ۔ وہ اس سے قبل بھی مسجد بیت النصر کا دورہ کر چکی ہیں۔ ان کے علاوہ نیشنل اسمبلی کے چار دیگر ارکان سے بھی ملاقات کی۔ انہیں جماعت اور مسجد کا تعارف کروایا اور مسجد آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد مسجد آنے کا وعدہ کیا۔

(رپورٹ: چودھری شاہد محمود کاہلوں۔ مبلغ انچارج ناروے)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button