منظوم کلام

بھیج درود اُس محسن پر تو دن میں سو سو بار

(حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا)

رکھ پیش نظر وہ وقت بہن، جب زندہ گاڑی جاتی تھی

گھر کی دیواریں روتی تھیں، جب دنیا میں تُو آتی تھی

کیا تیری قدر و قیمت تھی! کچھ سوچ تری کیا عزت تھی!

تھا موت سے بدتر وہ جینا قسمت سے اگر بچ جاتی تھی

وہ رحمتِ عالَم آتا ہے، تیرا حامی ہو جاتا ہے

تُو بھی انساں کہلاتی ہے، سب حق تیرے دلواتا ہے

ان ظلموں سے چھڑواتا ہے

بھیج درود اُس محسن پر تُو دن میں سو سو بار

پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار

صلِّ علیٰ محمَّدٍ

(کلام حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ،درّ عدن صفحہ ۱۸-۱۹)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button