ایشیا (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل طلبہ کی تقریب تقسیم اسناد شاہد ۲۰۱۹ء تا ۲۰۲۲ء

(نوید احمد لیمون۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش)

٭… امسال ۲۰۱۹ء تا ۲۰۲۲ء تین کلاسوں کے فارغ التحصیل ۱۴؍ طلبہ کو اسناد دی گئیں

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش میں شاہد کلاس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مکرم وسیم احمد فضل صاحب، نمائندہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تھے۔ ۲۰۱۹ء سے کورونا وبا کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی تاہم امسال ۲۰۱۹ء تا ۲۰۲۲ء تک تین کلاسوں کے فارغ التحصیل ۱۴؍ طلبہ کو اسناد دی گئیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم مبشر الرحمان صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش نے استقبالیہ تقریر کی۔ صالح احمد صاحب (صدر تعلیمی کمیٹی) نے ایک مختصر رپورٹ پیش کی جس میں دوران سال ہونے والی مساعی کا ذکر کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی صاحب نے فارغ التحصیل ہونے والے مربیان میں اسناد تقسیم کیں۔

اسناد کی تقسیم کے بعد مکرم عبد الاول خان چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے اس تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور قیمتی نصائح کیں۔ مہمان خصوصی نے اختتامی تقریر کی۔ انہوں نے طلبہ کے لیے حضور انور کی نصیحت پڑھ کر سنائی اور جامعہ احمدیہ یوکے میں حضور انور نے جو نصیحت و ہدایات کی تھیں وہ پڑھ کے سنائیں۔ جامعہ کے اساتذہ اور فارغ التحصیل مربیان کو اعلیٰ نمونہ قائم کرنے کی تلقین کی۔ آخر پر دعا کے ساتھ یہ تقریب بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئی۔ الحمد للہ

تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل مربیان کی گروپ کی صورت میں تصاویر بنائی گئیں اور بعد میں مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button