حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فارمولا ون ریسنگAbu Dhabi Grand Prix :
۲۶؍ نومبر۲۰۲۳ء کوسیزن کی آخری فارمولا ون ریس ابوظہبی میں منعقد ہوئی جس میں ایک مرتبہ پھر Red Bull کے ڈرائیور نیدرلینڈز کے Max Verstappen نے فتح حاصل کر کے رواں سیزن کی ریکارڈانیسویں ریس اپنے نام کی۔دوسری پوزیشن مناکو سے تعلق رکھنے والےFerrari کے Charles Lecrecنے حاصل کی۔تیسرےنمبر پرMercedesکے ڈرائیوربرطانیہ کے George Russell رہے۔۲۰۲۳ءسیزن کا ڈرائیورز ٹائٹل Max Verstappenنے ۵۷۵پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا۔جبکہ Red Bullٹیم نے ۸۶۰پوائنٹس کے ساتھ constructorsٹائٹل اپنے نام کیا۔

فٹ بال:UEFAیوروپین چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ میچز اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔میزبان جرمنی ،پرتگال، فرانس،بیلجیم،سپین،اورانگلینڈ سمیت ۲۱ممالک کی ٹیموں نے ۲۰۲۴ء میں ہونے والی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔علاوہ ازیں ۱۲ٹیموں کے مابین play-offمیچز کے بعدتین مزید ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے میچز میں پرتگال نےآئس لینڈکو۲۔صفر،سلواکیہ نےبوسنیا کو۲۔۱،نیدرلینڈزن ے جبرالٹرکو ۶۔ صفراوررومانیہ نے سوئٹزرلینڈکو۱۔صفرسے شکست دی۔دیگرمقابلوں میں یونان اور فرانس جبکہ یوکرائن اور اٹلی کے میچز بغیرکسی گول کے برابررہے۔انگلینڈکاشمالی مقدونیہ کے ساتھ مقابلہ ۱۔۱گول اور سکاٹ لینڈ اورناروےکا میچ ۳۔۳گول کی برابری پر ختم ہوا۔

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے ایشین کوالیفائنگ راؤنڈ کے ۲۱؍نومبر کوکھیلے گئے مقابلوں میں تاجکستان نے پاکستان کو ۶۔۱،قطرنے بھارت جبکہ جنوبی کوریا نے چین کو۳۔صفر،آسٹریلیا نے فلسطین کو ۱۔صفر ،سعودی عرب نے اردن کو ۲۔صفر،کویت نے افغانستان کو ۴۔صفر جبکہ جاپان نے شام کو صفر کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دی۔ایران کا ازبکستان اور ہانگ کانگ کا ترکمانستان کے ساتھ میچ ۲۔۲گول سے برابر ہوا۔

کرکٹ:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان اور کوچنگ سٹاف کو تبدیل کردیا ہے۔بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود جبکہ ٹی ٹوینٹی کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کردی گئی۔اگلے ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس کے بعدجنوری ۲۰۲۴ء میں نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز ہوگی جس کے لیے ہیڈکوچ کے فرائض محمدحفیظ کے سپرد کیے گئے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے پہلے دو مقابلوں میں میزبان بھارت نے کامیابی حاصل کرلی۔۲۳؍نومبرکو وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کی سینچری کی بدولت ۲۰ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر۲۰۸رنز بنائے۔بھارت نے آٹھ وکٹیں کھو کرہدف ۲۰ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔اس سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے سوریا کماریادیو نے ۴۲گیندوں پر۸۰ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button