کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

قرآن شریف پر تدبر کرو اس میں سب کچھ ہے

قرآن شریف پر تدبر کرو اس میں سب کچھ ہے۔ نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ زمانہ کی خبریں ہیں وغیرہ…یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج بتا یا ہے اور تمام قویٰ کی تربیت فرمائی ہے۔ اور جو بدی ظاہر کی ہے اس کے دور کرنے کا طریق بھی بتایا ہے۔ اس لئے قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور دعا کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔

(ملفوظات جلد۹صفحہ۱۲۲، ایڈیشن ۱۹۸۴ء)

ہے شکرِ ربِّ عَزّوجَلّ خارج از بیاں

جس کے کلام سے ہمیں اس کا مِلا نشاں

وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں

ہو گی نہیں کبھی وہ ہزار آفتاب میں

(درثمین صفحہ۱۱۴)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button