امریکہ (رپورٹس)

حفظ القرآن سکول کینیڈا کے چونسٹھویں طالب علم کا تکمیل حفظِ قرآنِ کریم

محض اللہ تعالیٰ کےفضل اور احسان سے حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالب علم عزیزم عمران احمد چودھری ابن مکرم عرفان احمد چودھری صاحب نے عرصہ دو سال اور دو ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔

حفظ القرآن سکول کینیڈا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد الحمد للہ ۶۴؍ ہو چکی ہے ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیز کے لیے یہ اعزاز مبارک فرمائے، تمام حفاظِ کرام کو اپنےحفظ کی حفاظت کرنے اورقرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے نیز ادارے کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button