افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کے وفد کی نائب وزیر اعظم تنزانیہ سے ملاقات

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ تنزانیہ کے وفد کو مورخہ ۱۸؍ ستمبر کو نائب وزیر اعظم مکرم Doto M. Biteko صاحب سے دارالسلام آفس میں ملاقات کا موقع ملا۔ یہ نائب وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزیر توانائی بھی ہیں۔

اس وفد میں مکرم طاہر محمود چودھری صاحب امیر و مشنری انچارج کے ہمراہ عبد الرحمٰن عامے صاحب نائب امیر ومبلغ سلسلہ، عابد محمود بھٹی صاحب نائب امیر و پرنسپل جامعہ، ڈاکٹر صالح کتاب پازی صاحب صدر مجلس انصار اللہ، یحیٰ کمبولایا صاحب سیکرٹری امورِ عامہ اور عبد اللہ Kombo صاحب سیکرٹری اُمورِ خارجہ شامل تھے۔

ملاقات کی ابتدا میں نائب امیر صاحب نے شاملین کا تعارف کروایا۔ مکرم امیر صاحب نے مختصر طور پر جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا اور ہر سطح پر جماعت کی طرف سے حکومت کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ نائب وزیر اعظم صاحب نے جماعتی وفد کے تشریف لانے پر خوشنودی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جماعت احمدیہ کو جانتے ہیں اور جماعت کی خدمتِ انسانیت کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تنزانیہ میں صحت، تعلیم اور دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جماعت خدمت کی توفیق پارہی ہے۔

آخر میں مکرم امیر صاحب نے قرآن کریم اور کتاب ’’اسلام اور عصرِ حاضر کے مسائل کا حل‘‘ کے سواحیلی تراجم کا تحفہ پیش کیا۔

(رپورٹ: شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button