ارشادِ نبوی

نبی کریمﷺ کی عبادت کا معیار

حضرت عوف بن مالک اشجعیؓ کہتے ہیں کہ ایک رات مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رات کو عبادت کی توفیق ملی۔ آپؐ نے پہلے سورۃ البقرہ پڑھی۔ آپؐ کسی رحمت کی آیت سے نہیں گزرتے تھے مگر وہاں رک کر دعا کرتے اور آپؐ کسی عذاب کی آیت سے نہیں گزرے مگر رک کر پناہ مانگی۔ پھر قیام کے برابر آپؐ نے رکوع فرمایا۔ یعنی جتنی دیر کھڑے تھے، تلاوت کی اتنی ہی دیر رکوع کیا، جس میں کہا: سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة۔ پھر قیام کے برابر سجدہ کیا۔ سجدے میں بھی یہی (تسبیح) پڑھتے رہے۔ پھر کھڑے ہو کر آل عمران پڑھی۔ پھر اس کے بعد (ہر رکعت میں) ایک ایک سورت پڑھتے رہے۔

(ابو داؤد۔ کتاب الصلوٰۃ۔ باب ما یقول الرجل فی رکوعہٖ و سجودہٖ حدیث نمبر ۸۷۳)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button