افریقہ (رپورٹس)

کینیا میں جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ کا انعقاد

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیا کے گیارہ ریجنز کی ۴۵؍ جماعتوں میں جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ منعقد کیے گئے ہیں جن میں ۱۱۰۵؍ افراد جماعت کے علاوہ ۲۰۳؍ مہمانان کرام نے شرکت کی۔ مہمانان کرام میں سرکاری افسران ،غیر احمدی احباب اور چرچ کے نمائندگان شامل تھے۔ ان اجلاسات میں تلاوت قرآن کریم اور حمد و نعت کے بعد پیغمبر اسلام خاتم النبیین محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰﷺ کی پاکیزہ زندگی اور آپؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ آپؐ کی اعلیٰ و ارفع تعلیمات بھی بیان کی گئیں۔ نیز آپؐ کی پیشگوئیوں کے مطابق آپؐ کی امت میں آنے والے مسیح موعود حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے ذریعہ پوری ہونے والی آپؐ کی متعدد پیشگوئیوں کو بھی آپ کی ابدی صداقت کے نشان کے طور پر بیان کیا گیا۔

(رپورٹ: محمد ا فضل ظفر۔ مربی سلسلہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button