دعائے مستجاب

مصیبت کے وقت مومنوں کی دعا

خدا کے صابر مومن بندوں پر جب کوئی مصیبت یا صدمہ پہنچے تو وہ یہ دعا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر ان کے رب کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ (البقرة:۱۵۶-۱۵۸)

حضرت حسین بن علیؓ کی روایت ہے کہ مومن مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰہِ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اسی قدر اجر عطا فرماتا ہے۔ (ابن ماجہ کتا الجنائز باب ما جاء فی الصبر)

اس لیے گم شدہ چیزیں بھی اس دعا کی برکت سے مل جاتی ہیں۔ دعا یہ ہے:

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔(البقرة:۱۵۷)

ترجمہ: یقیناً اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button