متفرق

انہیں بوجہ ہر ممنوعہ امر سے مجتنب رہنے کےنیکی کی توفیق دی جاتی ہے

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ان کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ بوجہ ہر ممنوعہ امر سے مجتنب رہنے کے انہیں (نیکی کی) توفیق دی جاتی ہے اور انہیں وساوس کے دور کرنے کے لئے بند مہیا کئے جاتے ہیں اور ان کے لئے پے در پے مدد آتی ہے اس لئے کہ وہ بالکل منفرد لوگ ہوتے ہیں اور وہ انقطاع الی اللہ اختیار کرتے اور اپنے آپ کو (دنیا سے) الگ تھلگ کرتے ہیں اور اللہ کی طرف اکیلے اکیلے دوڑ پڑتے ہیں تو ان جیسا کوئی گوشہ نشین نہیں پائے گا۔ ان کے (نفوس کے) اعلیٰ نسل کے اونٹ اپنے محبوب کی طرف کشاںکشاںدوڑے جاتے ہیں۔اور وہ لقاء (الٰہی) کو ہر چیز پر مقدم کئے ہوئے ہیں۔ وہ اندیشہ فراق سے پگھل رہے ہیں۔ حکمت ان کی زبان کی جڑ سے پھوٹتی اور فراست ان کی پیشانی پر چمکتی ہے اور وہ زیادہ پانی والے کنوئیں کے طرح فیض پہنچاتے ہیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۶۶-۶۷)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button