اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلان نکاح و تقریب رخصتی

مکرم طاہر محمود کُلّا صاحب، سانکٹ گالن، سوئٹزرلینڈ سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی دُختر نیک اختر ڈاکٹر آمنہ قمر محمود (واقفہ نو) کا نکاح ہمراہ عزیزم فرید مبارک ملک صاحب ابن مکرم محمد مبارک ملک صاحب (حال مقیم فرینکفرٹ، جرمنی) مورخہ ۳۱؍ اگست ۲۰۲۳ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب پڑھا گیا۔

مورخہ ۲۴؍ ستمبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار رُخصتانہ کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل کےخوبصورت علاقے ریہن میں واقع وسیع و عریض وِلّا وینکن ہوف میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام کے بعد مکرم ولید طارق تارنتسرصاحب امیر جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ازدواجی زندگی کے حوالے سے نصائح کیں۔بعد ازاں سب مہمانوں کی خدمت میں پُر تکلف طعام پیش کیا گیا۔ اختتام پر مکرم امیر صاحب نے رُخصتی کی دعا کروائی جس کے ساتھ یہ تقریب رخصتانہ بفضل اللہ تعالیٰ بخیر و خوبی احسن طریق پر انجام پائی۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے ہر لحاظ سے مبارک و بابرکت فرمائے۔ نو بیاہتا جوڑے کو ازدواجی زندگی میں اللہ تعالیٰ ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے نیز صالح و خادمِ دین نسل سے نوازے۔ آمین

شعرائے کرام متوجہ ہوں!

احمدی شعرائے کرام سے جو روزنامہ الفضل میں اپنا کلام شائع کرنے کے لیے ارسال کرتے ہیں درج ذیل امور ملحوظِ خاطر رکھنے کی درخواست ہے:

٭…الفضل کو بھجوایا گیا کلام تا دم اشاعت سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم (سوائے مشاعرہ) پر پیش نہ کیا جائے

٭… الفضل نو آموز شعراء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تاہم ان سے عاجزانہ گذارش ہے کہ وہ اپنا کلام بھجوانے سے قبل کسی مستند شاعر یا استاد کو دکھا کر اصلاح؍ راہنمائی لے لیا کریں

٭…اگر کلام میں کسی کے معروف یا غیر معروف کلام پر تضمین کی گئی ہے تو اس کا حوالہ ضرور دے دیا جائے

٭…الفضل کو موصول ہونے والے کلام پر بعض اساتذہ کرام سے رائے لی جاتی ہے اور کلام میں اگر کوئی ہلکا پھلکا سقم ہو تو اسے دُور کر کے شائع کیا جاتا ہے۔ برائے کرم ادارے کی طرف سے اساتذہ کرام کی اصلاح؍رائے موصول ہونے پر جلد ادارے کو اپنے جواب سے مطلع فرماویں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

(ادارہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button