یونان میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۲۷؍ اگست ۲۰۲۳ء بروز اتوار ایتھنز مسجد میں بعد از نماز عصر جلسہ سیرت النبی ﷺمنعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ
جلسہ کا آغاز بعد از نماز عصر عطاء النصیر صاحب نیشنل صدر و مبلغ سلسلہ کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم،ترجمہ، حدیث، نظم اور حضرت مسیح موعودؑ کے ایک اقتباس سے ہوا۔ بعد ازاں آنحضرتﷺ کی عبادات کے موضوع پر مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب (نائب نیشنل صدر یونان) نے تقریر کی۔
مکرم نیشنل صدر و مبلغ سلسلہ یونان نے سیرت النبیﷺ پر قرآن و حدیث کے مختلف حوالہ جات سے تقریر کی۔ اس کے بعد آپ نے اختتامی دعا کروائی اور جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ دعا کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
حاضری: ۱۷؍ احباب نے مسجد میں شرکت کی اور آٹھ احباب نے جلسہ آن لائن دیکھا اور سنا۔اس طرح کُل حاضری ۲۵؍ رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)