یورپ (رپورٹس)

یونان میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ایتھنز مسجد میں بعد از نماز عصر اس مبارک جلسہ کا آغاز عطاء النصیر صاحب مربی سلسلہ و نیشنل صدر کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، ترجمہ، نظم اور حدیث کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: خلیفہ خدا بناتا ہے از چودھری مشتاق احمد صاحب صدر جماعت ایتھنز،خلفائے احمدیت کے ساتھ ذاتی تعلق از عبداللطیف صاحب۔ مکرم صدر صاحب مجلس نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۸؍ مئی ۲۰۲۱ء سے ایمان افروزاقتباسات پیش کیے اور دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ بعد ازاں شاملین جلسہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

مسجد میں تشریف لانے والے احباب کی تعداد گیارہ تھی جبکہ یونان کے مختلف جزائر اور ہالینڈ سے آن لائن واٹس ایپ اور زوم کے ذریعہ ۲۷؍ خواتین و حضرات نے جلسہ میں شمولیت اختیار کی۔ اس طرح کل حاضری ۳۸؍ رہی۔

(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button