کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے بھاری شکست دے کر آٹھویں مسلسل کامیابی حاصل کر لی

کرکٹ ورلڈ کپ

میچ نمبر37: اتوار،5 نومبر2023ء

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ

بمقام: ایڈن گارڈنزکولکتہ(Kolkata)

میزبان اورعالمی نمبرون بھارت کرکٹ ٹیم نے رواں ورلڈکپ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کرلی۔کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو243رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی بلے بازوں اور گیندبازوں نے ایک بارپھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اوراس ٹورنامنٹ میں دیگرتمام ٹیموں پر اپنی سبقت کو یقینی طورپرثابت کردیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کپتان روہت شرما نے اپنے فیصلہ کو خودہی درست ثابت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شاندارآغازکیا۔ان کی 40رنز کی جارحانہ اننگز میں2چھکے اور6چوکے شامل تھے۔کاگیسو رباڈا(Kagiso Rabada)نے 62 کےمجموعی سکورپرRohit Sharmaکی اہم وکٹ حاصل کی۔پھرگیارھوَیں اوورمیں بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلرکیشو مہاراج (Keshav Maharaj)نے ایک بہترین گیندپر 93کے سکورپرشبمن گل(Shubman Gill)کو بولڈکردیا۔وہ 23رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ویرات کوہلی(Virat Kohli) اور شریاس آئیر(Shreyas Iyer)نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔اسپن گیندبازوں کواس پچ میں کافی مددمل رہی تھی،جس کاکیشو مہاراج نے بھرپورفائدہ اٹھایا اور بھارتی بلےبازو ں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔دھیمی شروعات کےبعددونوں بلےبازوں نے دیگر باؤلرز پر تیزی سےرنز بنانے شروع کئےاور تیسری وکٹ کی شراکت میں شاندار134رنز کا اضافہ کیا۔شریاس آئیر(Shreyas Iyer)نےدوچھکوں اور7چوکوں کی مددسے 77رنز بنائے۔پھر کےایل راہول (KLRahul) بھی صرف8رنز کااضافہ کرکے آؤٹ ہوگئے۔لیکن دوسری جانب Virat Kohliنے اپنازبردست کھیل جاری رکھا اور کیرئیر کی 49ویں سینچری بناکرسچن ٹنڈولکر(Sachin Tendulkar)کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ برابرکردیا۔انہوں نے 121گیندوں پر101رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں 10چوکےشامل تھے۔سوریا کماریادیو (Suryakumar Yadav)کے14گیندوں پر22رنزاورراویندرا جادیجا(Ravindra Jadeja)کے 15گیندوں پر29رنز کی بدولت بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر326رنز کا بہترین ٹوٹل بنایا۔جنوبی افریقہ کی جانب سےکیشو مہاراج،کاگیسو رباڈا،مارکو جینسن،لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 326 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی۔اننگز کےدوسرے ہی اوور میں انہیں ٹورنامنٹ کے سب سےکامیاب بلےباز کوئنٹن ڈی کاک (Quinton de Kock)کا نقصان اٹھانا پڑا۔وہ5 رنز پر محمد سراج کی گیند پر بولڈ ہوئے۔اس کے بعدپروٹیز کاکوئی بھی بلے بازانڈین باؤلرز کے سامنے کھڑانہ ہوسکا اور ان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔محمد شامی نے اپنے پہلے ہی اوور میں Rassie van de Dussenکی اہم وکٹ حاصل کی اور دوسری طرف بائیں ہاتھ کےاسپن گیندباز Ravindra Jadejaبلےبازوں پر قہرڈھاتے رہے۔نتیجۃً جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 27.1اوورز میں محض 83رنز پرآؤٹ ہوگئی۔Jadejaنے 33رنز دے کرپانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔محمدشامی اور کلدیپ یادیو نے دو،دوکھلاڑیوں کو شکار کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز15کے سکورتک نہ پہنچ سکا۔

ویرات کوہلی کوشاندارسینچری بنانےپرمیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

خلاصہ:

بھارت50اوورز میں 5وکٹوں پر326رنز

ویرات کوہلی 101*،شریاس آئیر77،روہت شرما40

کیشومہاراج1/30،کاگیسورباڈا1/48

جنوبی افریقہ27.1اوورز میں 83رنزپرآل آؤٹ

مارکوجینسن14،ون ڈرڈوسن 13

جادیجا5/33،کلدیپ یادیو2/7،محمدشامی 2/18

اہم ریکارڈز و اعدادوشمار

  • ون ڈےکرکٹ میں ویرات کوہلی نے49سنچریاں بناکرسچن ٹنڈولکرکا ریکارڈ برابرکردیا۔ٹنڈولکرنے 49 سینچریاں 452 اننگزمیں بنائی تھیں جبکہ کوہلی نےصرف 277 اننگز میں یہ ریکارڈبرابرکردیا۔
  • رویندراجدیجانے33رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جوکہ ورلڈکپ میں کسی انڈین اسپنرکادوسرابہترین باؤلنگ اسپیل ہے۔2011ء میں آئرلینڈکےخلاف یوراج سنگھ نے 31رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
  • رویندرا جادیجا کی 33رنز پر پانچ وکٹیں ورلڈکپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بھی باؤلرکے سب سے بہترین باؤلنگ فگرزہیں۔
  • جنوبی افریقہ کی اس میچ میں 243رنز سے شکست ان کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی ہار ہے۔اس سے قبل2002ء میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 182رنز سے شکست دی تھی۔
  • 83رنز کا مجموعہ جنوبی افریقہ کا ورلڈکپ میں سب سے کم سکورہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کا یہ  مشترکہ طورپر دوسراکم ترین ٹوٹل ہے۔
  • بھارت کے خلاف میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ایک بھی چھکا لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔2023ء میں یہ پہلا میچ ہے جس میں پروٹیزٹیم چھکا لگانے میں ناکام رہی۔
  • فاسٹ باؤلر مارکو جینسن نے اس میچ میں 94رنز دئیے جوکہ ورلڈکپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کی طرف سے یہ ریکارڈ ہے۔قبل ازیں اسی گیندبازنے سری لنکا کے خلاف دہلی میں 92رنز دئیے تھے۔

 (رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button