حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

رگبی ورلڈ کپ:۲۸؍ اکتوبر کو پیرس میں ہونے والےکانٹے دارفائنل مقابلہ میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈکو۱۲۔۱۱سے شکست دے کر چوتھی باررگبی ورلڈکپ اپنے نام کیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نےارجنٹاین کے خلاف ۲۶۔۲۳سے کامیابی حاصل کی۔

کرکٹ ورلڈکپ:بھارت میں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکے میچز جاری ہیں۔ ۲۵؍ اکتوبرکو دہلی میں آسٹریلیا کے ۳۹۹؍ رنز کے جواب میں نیدرلینڈزکی ٹیم محض ۹۰؍ رنز پرڈھیرہوگئی۔۲۶؍ اکتوبر کوبنگلور میں دفاعی چیمپئن انگلستان کے صرف ۱۵۶؍ رنزکا ہدف سری لنکا نے صرف۲۵.۴؍ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔

۲۷؍اکتوبرکو کھیلے گئے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ کےبعدپاکستان کوایک وکٹ سے شکست دی۔ ۲۵؍اکتوبر کو ایک اور بڑے میچ میں دھرم شالا کے میدان پر آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پانچ رنز سے ہرادیا۔اس میچ میں ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ۷۷۱؍ رنز بنے۔ہفتہ ۲۸؍ اکتوبرکو ہی نیدرلینڈز نے کولکتہ کے میدان پر بنگلہ دیش کو ۸۷؍ رنز سے شکست دے کر اس ورلڈکپ میں اپنی دوسری فتح حاصل کی۔اتوار۲۹؍ اکتوبرکو بھارت کے ہاتھوں مایوس کن ناکامی کے بعد دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔جبکہ میزبان بھارت کا ناقابل شکست سفر جاری ہے اور کسی بھی ٹیم کا انہیں پیچھے چھوڑنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ پیر۳۰؍اکتوبر کو پونے میں افغانستان نے سری لنکا کا ۲۴۲ رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا نے دس کھلاڑیوں کے نقصان پر ۲۴۱ رنز بنائے تھے۔ افغانستان ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

اسی طرح ۳۱؍اکتوبر کو پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ اب بھی پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کےلیے ۲۰۵؍رنز کا ہدف دیا جو اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر ۳۳ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کرکٹ ورلڈکپ میں۳۱؍ اکتوبرتک ہونے والے ۳۱؍میچز کے بعد سب سے زیادہ ۴۳۱؍ رنز جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلےباز کوئنٹن ڈی کاک نے بنائے ہیں جبکہ چھ میچوں میں ۱۶؍ وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا باؤلرز کی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈوارنر، نیوزی لینڈ کے راچن راوِندرا، بھارت کے روہت شرما جبکہ نمایاں گیندبازوں میں بھارت کے جسپریت بمراہ، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اورپاکستان کے شاہین آفریدی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا پر گذشتہ کئی روز سے یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ انضمام الحق بعض کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی ایک کمپنی میں شیئر ہولڈر ہیں جس سے مفادات کا ٹکراؤ ہو سکتا ہے اور بورڈ نے اس سارے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔انضمام الحق نے خود اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے اور اگر ان کا نام کلیئر ہو جاتا ہے تو وہ اس عہدے پر دوبارہ آ جائیں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کے روزانہ کے میچزکی رپورٹ اور اہم ریکارڈز سے باخبررہنے کے لئےروزنامہ الفضل انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://www.alfazl.com/category/aalmi-khabrain/sports/

فارمولا ون ریسنگ: ۲۹؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کوسیزن کی انیسویںGrand Prixمیکسیکو سٹی میں منعقد ہوئی جوکہ ۴.۳۰۴؍کلومیٹر کے ٹریک پر۷۱؍چکروں پرمشتمل تھی۔اس ریس میں ایک مرتبہ پھر Red Bull کے لوگو والی گاڑی چلانے والےنیدرلینڈزکے Max Verstappen نےفتح حاصل کرکےرواں سیزن کی ریکارڈ سولہویں ریس اپنے نام کی۔دوسری پوزیشن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے MercedesکےLewis Hamilton جبکہ تیسری پوزیشن پولینڈ کےCharles Leclercکے نام رہی ۔فارمولاون کارریسنگ میں رواں سیزن کا ٹیم ٹائٹل Red Bullاورڈرائیورزٹائٹل Max Verstappen پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں۔سیزن کی اگلی ریس Brazilian GP
۵؍ نومبرکوہوگی۔

ٹینس: آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہونے والے Erste Bank Openٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اٹلی سے تعلق رکھنےوالے عالمی نمبرچار Jannik Sinner نےعالمی نمبرتین روس کے Daniil Medvedevkکو ۷۔۶(۹۔۷)۴۔۶اور۶۔۳سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button