یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کے شہر Kampen میں کاروان کے ذریعہ تبلیغ

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

۱۴؍ اکتوبر کو ڈچ تبلیغ ڈیسک کے تحت ہالینڈ کے شہر کا مپن (Kampen)میں ایک خاص کمپین جس کا نام ’ابن آدم کی کاروان‘ ہے تبلیغ کرنے کی توفیق ملی۔اس دن عبدالحق کمپئر صاحب ناظم ڈچ ڈیسک اور ان کے ساتھ پانچ داعیان الی اللہ تھےجن میں ابراہیم کوثر صاحب (مربی سلسلہ) اور خالد خرابشی صاحب (انچارج عرب ڈیسک)بھی شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ مقامی جماعت کے صدر صاحب نے بھی اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے بھر پور تعاون کیا۔

پروگرام کا آغاز صبح گیارہ بجے کے قریب کیا گیا۔

پندرہ ڈچ اور دس عرب زائرین کے ساتھ تبلیغ سیشن ہوا۔ ایک مسلمان نے جھنڈے پر کلمہ لکھا ہوا دیکھا اور دیکھ کر ہم سے ملنے آیا۔ ایک ڈچ فیملی نے جو ریسٹورنٹ میں بیٹھی تھی ہمارا ماٹو ’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘ دیکھا اور اس کے بعد ہم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دو سو کے قریب فولڈرزبھی تقسیم کیے گئے اور پندرہ جماعتی کتابیں دی گئیں۔

تبلیغی پروگرام کے حوالے سے آٹھ خطوط مقامی چرچوں کو اور ایک خط ایک مسجد میں بھیجا گیا۔

خاکسار( مربی سلسلہ) نے اس پراجیکٹ کے انتظامی کام سرانجام دیے۔ کونسل سے اس پروگرام کے اجازت نامہ کے لیے لطیف فرحاخن صاحب نے مدد کی۔ اس پروگرام کی سوشل میڈیا اور اخبار میں تشہیر کے لیے کاشف اکمل صاحب نے مدد کی۔اس کے علاوہ لوکل صدر منیب احمد صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ سٹالز لگانے اور پمفلٹ تقسیم کرنے میں مدد کی۔اللہ اس پروگرام میں شامل ہونے والوں کو جزادے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button