امریکہ (رپورٹس)

حفظ القرآن سکول کینیڈا کی سالانہ کھیلیں ۲۰۲۳ء

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز جمعرات حفظ القرآن سکول کینیڈامیں سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی میں تلاوت قرآن کریم کے بعد طلبہ کو کھیلوں کے متعلق ہدایات دی گئیں۔

انفرادی مقابلوں مثلاً سو میٹر دوڑ، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے لیے طلبہ کو جونیئر اور سینئر گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

اجتماعی مقابلوں مثلاً باسکٹ بال، فٹ بال، رسہ کشی اور ریلے ریس کے لیے طلبہ کو تین مختلف گروپس امانت، دیانت، اور شجاعت میں تقسیم کر کے تین ٹیمیں بنائی گئیں۔تینوں گروپس کے لیے مختلف رنگوں کی شرٹس کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تمام طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا۔

دوپہر ساڑھے بارہ بجے اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل جامعہ مکرم داؤد احمد حنیف صاحب اور نائب پرنسپل مکرم مختار احمد چیمہ صاحب نے شرکت کی۔ مکرم پرنسپل صاحب نےطلبہ کو نصائح کیں اور ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب کے بعد طلبہ کی مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو لی گئی نیز تمام شرکا کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ:حافظ راحت احمدچیمہ۔ حفظ القرآن سکول کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button