کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

آہستہ آہستہ رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں

بعض لوگ بعض کاموں کے لیے بعض دن معین کرلیتے ہیں اور شربت یا چاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ سے اس بارے میں سوال ہوا کہ اگر یہ للہ ثواب کی نیت سے ہوتو اس کے متعلق کیاارشاد ہے؟

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: ’’ایسے کاموں کے لیے دن اور وقت مقرر کردینا ایک رسم و بدعت ہے اور آہستہ آہستہ ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں ۔پس اس سے پرہیز کرناچاہیے کیونکہ ایسی رسموں کاانجام اچھا نہیں ۔ ابتداء میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شِرک اور غیراللہ کے نام کارنگ اختیار کرلیاہے اس لیے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں ۔جب تک ایسی رسوم کاقلع قمع نہ ہو عقائدِ باطلہ دُور نہیں ہوتے۔‘‘

(ملفوظات جلد 5 صفحہ 168۔ ایڈیشن 1988ء)

(مشکل الفاظ کے معنی: قَلَع قَمَع: جڑ سے ختم کرنا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button