نظم

ترانۂ اطفال

آج اَطفال ہیں کل کے خدّام ہم

ہر طرف لے کے جائیں گے اِسلام ہم

گرچہ تاریکیاں ہیں جہاں میں مگر

گُمرہوں کے لیے آج اِلہام ہم

دینِ احمد پہ قربان ہو جائیں گے

دینِ احمد کی عزّت و اِکرام ہم

عزم رکھتے ہیں کہ سر سے اِسلام کے

دور کر دیں گے سارے ہی اِلزام ہم

لے کے قرآن کی روشنی ہر طرف

دیں گے اِسلام کا آج پیغام ہم

ہم محمدؐ کے اَطفال و اَظلال ہیں

ہیں محمدؐ کے عشّاق و ضِرغام ہم

دیں گے مہدی کا پیغام ہر شخص کو

دینِ احمدؐ کے اَطفال و خدّام ہم

(محمد افضل مرزا۔ کینیڈا)

(مشکل الفاظ کے معنی: اظلال: سائے/پرچھائی۔ ضِرْغَام: شیر/پہلوان)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button