کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ ۲۰۲۳ء میں سری لنکا کی چار میچوں کے بعد پہلی کامیابی

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء
میچ نمبر19: ہفتہ21 اکتوبر2023ء
نیدرلینڈز بمقابلہ سری لنکا
بمقام: لکھنؤ

سدیرا سمرا وکراما (Sadeera Samarawickrama)کےناٹ آؤٹ 91رنز کی بدولت سری لنکا نے لکھنؤ میں نیدرلینڈز کے خلاف پانچ وکٹوں سےاس ورلڈکپ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔

نیدرلینڈزکے کیپٹن سکاٹ ایڈورڈز(Scott Edwards) نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لیکن ڈچ بلے بازخاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور91کےسکورپر چھ کھلاڑی آؤٹ ہوکرواپس لوٹ گئے۔اس کےبعد ساتویں وکٹ کی شراکت میں Sybrand Engelbrecht اورLogan van Beek نے 130 کا اضافہ کیا،جو کہ ورلڈ کپ میچزمیں کسی بھی ٹیم کی ساتویں وکٹ یا اس سے نچلے بلے بازوں کی سب سے زیادہ شراکت ہے۔ان دونوں بلے بازوں نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی نصف سینچریاں بنائیں۔

Engelbrecht نے 82گیندوں پر70جبکہ van Beek نے 75گیندیں کھیل کر59رنز کی بدولت نیدرلینڈز 262کا مجموعہ کھڑا کرنے میں کامیاب ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے MadushankaاورRajitha نے چارچاروکٹیں حاصل کیں۔لکھنؤکی pitchآزادانہ اسٹروکس کھیلنے کے لئے مشکل تھی،اسی وجہ سے ڈچ اننگز میں صرف تین چھکے اورتیرہ چوکے شامل تھے ۔

سری لنکن اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔Aryan Duttنے ابتدا میں دو وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو امید دلائی۔اوپنرKusal Pareraایک بارپھرناکام رہے اور صرف5رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔جس کے بعد سری لنکا کے کپتان Kusal Mendisبھی زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکے۔

دوسری طرف Pathum Nissanka نےاس ورلڈ کپ میں تیسری مسلسل نصف سینچری بنائی۔تیسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنےاورچوتھی وکٹ کی ساجھے داری میں 77رنز کا اضافہ ہوا اور یوں سری لنکا کے لئے فتح کی راہ ہموار ہونے لگی۔Sadeera Samarawickramaنے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 91رنز بنائے ۔Charith Asalankaنے 44 اور Dhananjaya de Silvaنے 30رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔سری لنکا نے 263کا ہدف48.2اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔سدیرا سمراوکراما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

سری لنکا اپنا اگلا میچ ۲۶اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف بنگلوروکے میدان پر کھیلے گا جبکہ نیدرلینڈکا پانچواں مقابلہ ۲۵اکتوبرکو آسٹریلیا کے خلاف دہلی میں ہوگا۔

مختصر اسکور: نیدرلینڈز 49.4 اوورز میں 262/10
اینگل بریٹ 70،وین بیک 59؛
مدوشنکا 4/49،راجیتھا 4/50،تھکشانا1/44
سری لنکا 48.2 اوورز میں 263/5
سمراوکراما 91*،نسانکا54،اسالانکا44

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button