کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء

میچ نمبر15: منگل 17 اکتوبر2023ء

جنوبی افریقہ بمقابلہ نیدرلینڈز

بمقام: دھرم شالا

دوروز قبل دہلی میں افغانستان نےدفاعی چیمپئن انگلینڈ کوچونکادینےوالی شکست سے دوچار کیا اوراب نیدرلینڈز نے منگل17 اکتوبرکو دھرم شالا میں جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دےکراپنی کرکٹ تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔اس یادگار فتح میں ڈچ کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے اہم کردار اداکیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

دھرم شالا میں بارش کے باعث میچ تاخیرسے شروع ہونے کی وجہ سے 43-43اوورز تک محدودکیا گیا۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیدرلینڈزکی بیٹنگ مقررہ43اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر245رنز کا اچھا سکوربنانے میں کامیاب رہی۔اس ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بغیرکسی نقصان کے 36رنز بنائے جس کے بعدColin Ackermannنے de Kockکی اہم وکٹ حاصل کی اور پھرvan der Merwe نے کیپٹن Bavumaاورvan der Dussen کوجلدواپس بھیج دیا۔نتیجۃً جنوبی افریقہ کے چاراہم کھلاڑی 44کے مجموعی سکورپر آؤٹ ہوگئے۔پھر ڈیوڈ ملر(David Miller)اورہینرک کلاسن(Heinrich Klassen)نے کچھ مزاحمت دکھائی اورٹیم کاسکور89تک پہنچا دیا۔لیکن آخر کاروہ بھی ڈچ گیندبازوں کےدباؤکےسامنے ڈھیر ہوگئے۔24ویں اوور میں David Miller کا ایک کیچ ضرور گرایا گیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو مایوس کن شکست سے بچانے میں ناکام رہے اور 43رنز بناکر van Beek کی گیند پربولڈ ہوگئے۔166پر نو وکٹیں کھونے کے بعد آخر میں Keshav Maharajنے 40رنز بنا کر شکست کا مارجن قدرے کم کردیا۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 207رنز بنا کرآؤٹ ہوئی۔

نیدرلینڈز کی طرف سےLogan van Beekنےتین جبکہ van Meekeren،van der MerweاورBas de Leede نے دو دووکٹیں حاصل کیں۔

پہلی باری میں نیدرلینڈز کی ٹیم شروعات میں مشکلات کا شکار ہوئی جب اس کے چارکھلاڑی 50کے مجموعی سکورپرپویلین واپس جاچکے تھے۔اس کے بعد Engelbrechtنے19اور Anil Teja Nidamanuruنے 20رنز کے سکور میں کچھ اضافہ کیا۔ڈچ کیپٹن Scott Edwards نمبرسات پر بیٹنگ کرنے آئے توٹیم کا سکور محض 82رنز تھا،لیکن پھر انہوں ایک یادگار باری کھیلی۔آٹھوین وکٹ کی شراکت میں انہوں نے Roelof van der Merweکےساتھ 64 رنز کی شراکت قائم کی اورنویں وکٹ کی ساجھے داری میں 41اہم ترین رنز بنے۔اوریوں نیدرلینڈز نے آخری 9اوورز میں 104رنز بناکر زبردست کم بیک کیا۔سکاٹ ایڈورڈز نے ناقابل شکست 78 جبکہ van der MerweاورAryan Duttنے بالترتیب 29اور23رنز کی باری کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے Lungi Ngidi،Marco Jansenاور Kagiso Rabadaنے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس جیت کے ساتھ نیدرلینڈز نے گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف حیرت انگیز کامیابی کی یاد تازہ کردی۔

نیدرلینڈز کا اگلا مقابلہ سری لنکا کے خلاف 21اکتوبرکو لکھنؤ میں ہوگا جبکہ اسی روزجنوبی افریقہ اپنا چوتھا میچ انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گا۔

مختصراسکور: نیدرلینڈز 43 اوورز میں 245/8

سکاٹ ایڈورڈز 78*،وین ڈیر مروے 29؛

مارکوجانسن 2-27،کاگیسو ربادا 2-56

 جنوبی افریقہ 42.5 اوورز میں 207/10 رنز

 ڈیوڈ ملر43،مہاراج 43؛ لوگن وین بیک 3/60

وین ڈیر مروے2/34،باس ڈی لیڈ 2/36

اہم اعداد و شمار و ریکارڈز

  • جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنے آخری چھ میچوں میں پہلی بار تین سو سے کم رنز اس میچ میں بنائے۔
  • نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت ورلڈکپ کے 23 مقابلوں میں ان کی تیسری کامیابی ہےقبل ازیں 2003ء میں Namibiaاور2007ء میں سکاٹ لینڈ کے خلاف ڈچ ٹیم فاتح رہی تھی۔
  • جنوبی افریقہ نے 32ایکسٹرا رنز دئیے جوکہ ورلڈکپ میچز میں ان کی طرف سے سب سے زیادہ ایکسٹرارنز ہیں۔
  • ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں جنوبی افریقہ کی کسی ایسوسی ایٹ ٹیم یاٹیسٹ میچز نہ کھیلنے والی کسی ٹیم کے خلاف یہ پہلی شکست ہے۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button