افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۶؍اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز سوموار مدرسۃ الحفظ کے ایک اور طالب علم محمد ابراہیم ولدمکرم ابراہیم عیسیٰ صاحب آف گھانا نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ۔

عزیزم نے دو سال، آٹھ ماہ اور سولہ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ مورخہ ۱۶؍اکتوبر کو خاکسار نے ان سےحفظ کاآخری سبق سنا۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(یکم مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۷؍ طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید۔مربی سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button