کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء: بھارت نے افعانستان کو چاروں شانے چت کر دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء
میچ نمبر9: بدھ 11 ؍ اکتوبر2023ء
افغانستان بمقابلہ بھارت
بمقام: دہلی

دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں روہت شرما(Rohit Sharma) اورجسپریت بمرا(Jasprit Bumrah)کی زبردست کارکردگی کی بدولت میزبان بھارت نے اپنا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف بآسانی 8وکٹوں سے جیت لیا۔

273رنز کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے کمال بلے بازی کرتے ہوئے 156کا شاندار آغاز فراہم کیا۔Ishan Kishan 47رنز بناکر راشد خان(Rashid Khan) کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔لیکن دوسری جانب Rohit Sharma خوبصورت اور دلکش کھیل پیش کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بھارت کی طرف سے تیز ترین سینچری 63گیندوں پر بنانے میں کامیاب رہے۔205کے مجموعی سکور پرکپتان Rohit 84گیندیں کھیل کر131رنز بنا کرراشد خان کا شکاربنے۔ان کی تاریخ ساز اننگز میں 5چھکے اور16چوکے شامل تھے۔باقی ماندہ رنز ویرات کوہلی(Virat Kohli) اورشریاس آئیر(Shreyas Iyer)نے بغیر کسی دِقّت کے پورے کئے اور بھارت نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر صرف 35اوورز میں حاصل کرلیا۔اس جیت کے بعد میزبان ٹیم Points Table پر دوسرے نمبر پرآ گئی۔

اس میچ میں انڈین کیپٹن Rohit Sharma نے کئی ایک ریکار ڈ اپنے نام کئے:۔

  • ویسٹ انڈیز کے Chris Gayleکا انٹرنیشنل کرکٹ میں 553چھکے مارنے کا ریکارڈ Rohit Sharma نے توڑدیا جن کے چھکوں کی تعداداس میچ میں 556تک پہنچ گئی۔ان میں سے 297چھکے ایک روزہ کرکٹ میں لگائے ہیں۔س
  • Rohit Sharma نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں19اننگز میں1000رنز مکمل کرکے David Warner کا ریکارڈ برابر کردیا۔بھارت کے Sachin Tendulkar اور جنوبی افریقہ کے AB de Villiers نے یہ سنگ میل 20 اننگز میں عبورکیا تھا۔
  • Rohit Sharma نے اپنی ون ڈے کیرئیر کی 31ویں اور ورلڈ کپ میں ساتویں سینچری بنائی۔اس طرح ورلڈ کپ میں Tendulkarکی چھ سینچریوں کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔
  • روہت شرما نے اننگز کے پہلے 10اوورز میں 76 رنز بنائے جوکہ ورلڈ کپ میچز میں نیوزی لینڈ کے Brendon McCullumکے انگلینڈ کے خلاف 2015ء میں بنائے گئے 77رنز کے بعد سب سے زیادہ رنز ہیں۔

قبل ازیں بلے بازی کےلئے نہایت آسان ،دہلی کی سپاٹ pitch پر افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی(Hashmatullah Shahidi) نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔افغان ٹیم نے پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ کھو کر 48رنز بنائے۔جس کے بعد مزید دو کھلاڑی جلد آؤٹ ہوئے توافغانستان کا سکور13.1اوورز میں 63 تک پہنچا تھا۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں Hashmatullah Shahidiاور Azmatullah Omarzai نے 121 رنز کا اضافہ کیا۔ان دونوں بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سینچریاں سکور کیں۔اننگز کے آخری 16اوورز میں افغانستان ٹیم 88رنزکااضافہ کرسکی اور مقررہ 50اوورز میں 272 کا مجموعہ بنانے میں کامیاب ہوئی اور اس کے 8کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے Jasprit Bumrahنے چار،Hardik Pandya نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،Shardul Thakurاور Kuldeep Yadav نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مختصر اسکور: افغانستان 50 اوورز میں 272/8 رنز (حشمت اللہ شاہدی 80،عظمت اللہ عمرزئی 62؛ جسپریت بمرا 4/39،ہاردک پانڈیا 2/43)۔بھارت 35 اوورز میں 273/2 رنز (روہت شرما 131،ایشان کشن 47،ویرات کوہلی *55؛ راشد خان 2/57)

اگلا میچ : جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا

12 اکتوبرکوآسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےمابین ورلڈکپ کاایک بڑا میچ بھارتی ریاست اتر پردیش کےصدرمقام لکھنؤ(Lucknow) میں کھیلاجائے گاجہاں 50 ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔یہ ایک نیا کرکٹ سٹیڈیم ہے جہاں ابھی تک صرف چار ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوئے ہیں۔یہاں سب سےزیادہ سکور253 ویسٹ انڈیز نے افغانستان کےخلاف نومبر2019 میں بنایا تھا۔ایک سال قبل اس میدان پرجنوبی افریقہ نے بھارت کےخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 6 بار مدّمقابل آ چکی ہیں جن میں سے تین میچ آسٹریلیااوردو جنوبی افریقہ کےنام رہے۔اس کے علاوہ 1999ء کا سیمی فائنل انہیں ٹیموں کے مابین ڈرامائی انداز میں برابر (tie) ہوا تھا۔

پہلے میچ میں بھارت سےبری طرح شکست کھانےکےبعدآسٹریلیا کوجنوبی افریقہ کےخلاف سخت امتحان کاسامناہوگا۔دوسری طرف جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف بڑے مارجن سے جیت کراس میچ میں بھی جیت کے لئے پراعتماد ہوگی۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button