کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پہلی فتح

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء

میچ نمبر7: منگل 10 ؍ اکتوبر2023ء

انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش

بمقام: دھرم شالا

دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شکست کا زبردست جواب دیتے ہوئے  دھرم شالا کے میدان میں بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 364 کا مجموعی اسکوربنایا جس میں  داوِد ملان (Dawid Malan) کی ورلڈ کپ کرکٹ میں پہلی اور اس سال کی چوتھی سینچری شامل تھی ۔انگلش ٹیم میں معین علی کی جگہ شامل ہونے والے فاسٹ باؤلررِیس ٹاپلی (Reece Topley)نے  زبردست باؤلنگ کرتے ہوئے  چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے کپتان ثاقب الحسن (Shakib Al-Hasan) نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ بہتر ثابت نہ ہوسکا۔ انگلش اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور 100 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ انگلینڈ کی طرف سے ایک سواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے Jonathan Marc Bairstow  52 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری طرف David Malan  نے اپنے کیرئیر کی چھٹی سینچری  مکمل کر کے 107گیندوں  پر 140رنز کی شاندار باری کھیلی جس میں16چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں Malanاور Rootنے 117گیندوں پر151رنز بنائے۔

 33ویں اوور میں جب  Dawid Malan   نے مہدی حسن میراز کے ایک اوورمیں دو چھکےاور دوچوکے لگائے تو ایسا یقینی محسوس ہورہا تھا کہ انگلینڈ 400 کا سنگ میل عبور کر لے گا۔لیکن بنگلہ دیشی باؤلرز کی جانب سے  زبردست واپسی کی گئی  اورآخری10.3اوورز میں انگلینڈ7وکٹ کھو کرصرف 68رنز کا اضافہ کرسکالیکن  مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر364کا  بڑامجموعہ  کھڑاکرنے میں ضرورکامیاب رہا۔ Joe Rootنے 68بالز پر82رنز کی شاندارباری کھیلی۔بنگلہ دیش کی طرف سے Mahedy Hasan  نے چاراور  Shoriful Islam نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغازاچھا نہ تھا ، 26 کے سکور پرتین  بلے بازReece Topley کا شکاربنے۔اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اور Litton Das کے 76، مشفیق الرحیم  کے 51 اور Towhid Hridoy کے 39رنز کے ساتھ بنگلہ دیش کی اننگز227کے سکور تک محدودرہی۔

مختصر اسکور

انگلینڈ: 50 اوورز میں 364/9(ڈیوڈ ملان 140، جو روٹ 82، جونی بیئرسٹو 52؛ مہدی حسن4/71، شریف الاسلام3/75)

بنگلہ دیش: 48.2 اوورز میں 227/10(لٹن داس 76، مشفیق الرحیم 51؛ ریس ٹاپلی 4/43،کرس ووکس 2/49)

کل کامیچ، بھارت بمقابلہ افغانستان

11اکتوبر بروز بدھ ،  دہلی کے Arun Jaitley سٹیڈیم میں،  بھارت کا مقابلہ افغانستان  کے ساتھ ہوگا۔ دہلی کی pitch پر پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے 754 رنز بنائے تھے۔کل کے میچ میں بھی بڑا سکور بننے کی توقع ہے۔افغانستان اپنے نامور اسپن باؤلرز راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی کے ذریعے تجربہ کار اور مضبوط انڈین بیٹنگ کو روکنے کی کوشش کرے گا جبکہ پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں صرف 154 رنز بنانے والی افعانی بیٹنگ کے لئے بھارتی باؤلرز کے خلاف بڑا سکور کرنا ایک چیلنج سے کم نہ ہو گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان تین میچز ہو چکے ہیں جن میں سے دو بھارت نے جیتے اور ایک میچ tie ہوا۔ 2019ء کے ورلڈ کپ میچ میں بھارت نے 11 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت کے اوپنر شبمن گل (Shubman Gill) بیماری کے باعث اس میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

 (رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button