دعائے مستجاب

گھر سے باہر جانے کی دعا

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص گھر سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھے بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ تو شیطان اس سے دور ہوجاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے تیرے لیے یہ (دعا) کافی ہے۔ تجھے ہدایت دی گئی اور تو بچایا گیا۔

(تفسیر ثعلبی جلد ۲ صفحہ ۳۸۲)

حضرت ام سلمہؓ کی روایت میں اس دعا کے کچھ الفاظ زائد ہیں۔ دونوں روایات جمع کرکے دعا اس طرح ہے:

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نَزِلَّ اَوْ نَضِلَّ اَوْ نَظْلِمَ اَوْ نُظْلَمَ اَوْ نَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَیْنَا۔

(ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول اذا خرج من بیتہ۔ ابو داوٴد کتاب الادب باب ما یقول اذا خرج من بیتہ)

ترجمہ: اللہ کے ساتھ (مَیں گھر سے باہر نکلتا ہوں) میں نے اللہ پر توکل کیا۔ اللہ کے سوا کسی کو کوئی قوت یا طاقت حاصل نہیں۔ اے اللہ! ہم تیری پناہ میں آتے ہیں۔ اس بات سے کہ ہم کوئی لغزش کھائیں یا گمراہ ہوں یا (یا کسی) پر ظلم کریں یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم جہالت یا نافرمانی کی کوئی بات کریں یا ہمارے خلاف جہالت کی جائے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button