مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۵؍ستمبر تا یکم اکتوبر۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

(٭… مورخہ ۲۵؍اگست کو حضور انور نے اسلام آباد میں ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے شعبہ پروڈکشن کی نئی ڈیزائن ہوئی وین (mobile production unit) کا افتتاح فرمایا۔)

(٭…مورخہ ۲۴؍ستمبر بروز اتوار کو حضور انور حدیقۃ المہدی سے قریباً دو میل دور Old Park Farm، واقع Sickles Lane, Kingsley میں منعقد ہونے والے لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع (منعقدہ ۲۲ تا۲۴؍ستمبر۲۰۲۳ء) کے اختتامی اجلاس میں بنفسِ نفیس رونق افروز ہوئے اورانگریزی زبان میں بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔ اس خطاب کے خلاصہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۸؍ستمبر ۲۰۲۳ء)

٭…۲۸؍ستمبر بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم محمد اطہر صاحب (بورڈن، یوکے) ابن مکرم ڈاکٹر محمد انور زاہد صاحب کی نمازِ جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۹؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲؍اکتوبر ۲۰۲۳ء)

٭…یکم اکتوبر بروز اتوار: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز آج Old Park Farm میں منعقد ہونے والے خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع (منعقدہ ۲۹؍ستمبر تا یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء) کے اختتامی اجلاس میں بنفسِ نفیس رونق افروز ہوئے اورانگریزی زبان میں بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔ (اس خطاب کے خلاصہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل۵؍اکتوبر۲۰۲۳ء)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button