افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ کینیا کا احمدیہ ہسپتال شیانڈہ میں تین روزہ ’’گفٹ آف سائیٹ‘‘ فری آئی کیمپ

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا تعلیم، صحت، فوڈ سپلائی اور انسانی بھلائی کے متعدد اور مختلف منصوبوں کے علاوہ اپنے دیگر پارٹنرز کے تعاون سے فری آئی کیمپس کے انعقاد کے ذریعہ بھی انسانیت کی بےلوث خدمت میں مصروف ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذلک۔

ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے اپنی شریک کار ایک اور فلاحی تنظیم ’’لائین سائیٹ فرسٹ آئی ہاسپیٹل‘‘ کے تعاون سے ۱۵ تا ۱۷؍ستمبر ۲۰۲۳ء بروز جمعہ تا اتوار احمدیہ ہسپتال شیانڈہ میں ایک تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں لائن سائیٹ فرسٹ آئی ہاسپیٹل کی گیارہ رکنی میڈیکل ٹیم اور ہیومینٹی فرسٹ کے مرکزی و مقامی ۲۰؍ کارکنان نے چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی قیادت میں حصہ لیا۔ کیمپ میں مریضوں کے چیک اپ کا کام ہر روز ۸بجے صبح سے لیکر ۵بجے شام تک جاری رہتا۔ اس تین روزہ کیمپ میں ۱۰۶۰؍افراد کی آنکھوں کی سکریننگ کرکے کیٹرکٹ کے ۱۰۰؍کامیاب آپریشن کیے گئے۔ ۲۵۰؍ افراد کو عینکیں مہیا کی گئیں اور ۱۳۱۵؍افراد کو ادویات دی گئیں اور انہیں آنکھوں کی حفاظت کے سلسلے میں مفید مشورے بھی دیے گئے۔

علاقہ کے مکینوں نے ہیومینٹی فرسٹ اور اس کی شریکار تنظیم کی اس خدمت کی ستائش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button